لاہور میں غلط نمبر پلیٹوں کے خلاف ایکشن

0 1,484

لاہور ٹریفک پولیس نے کاروں اور موٹر سائیکلوں پر لگی جعلی، غیر رجسٹرڈ، فینسی اور غلط نمبر پلیٹوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کر دیا ہے۔  ایک ٹوئٹ میں پولیس نے شہر کے اندر کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے قانون سے بچنے اور ای-چالان سے فرار کے لیے جعلی یا ہرے رنگ کی نمبر پلیٹوں کا استعمال شروع کر دیا تھا جس پر پولیس نے یہ آپریشن شروع کی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور سید حماد عابد نے کہا کہ افسروں کو خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔ CTO نے کہا کہ “افسر گاڑی کو ضبط بھی کر سکتے ہیں اور قانون توڑنے والے فرد کے خلاف FIR بھی درج کر سکتے ہیں۔”

پولیس نے شہر کی تمام بڑی سڑکوں پر چیک پوائنٹس لگا دیے ہیں، جن میں لاہور میں داخلے اور شہر سے نکلنے کے راستے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “پولیس خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹے گی۔

اس آپریشن میں صرف اصلی ایکسائز سلپ رکھنے والے شہریوں سے ہی درگزر کیا جائے گا کہ جس سے وہ ثابت کریں کہ انہوں نے نمبر پلیٹ کے لیے اپلائی کر رکھا ہے۔

البتہ اس پورے منظرنامے میں دوسرے مسئلے بھی ہیں۔ تقریباً 22 لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کے لیے ادائیگی کر دی ہے لیکن انہیں پچھلے آٹھ مہینوں سے نمبر پلیٹیں نہیں ملیں۔ حکومت اور ٹریفک پولیس کو اس حوالے سے بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔

کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کا بحران:

پچھلے مہینے کے آغاز میں حکومتِ پنجاب نے صوبے میں کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کے دو سال پرانے بحران کو حل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی نمبر پلیٹوں کے لیے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (NRTC) کے لیے ایک بولی کھولی گئی تھی۔ یہ پروپوزل پہلے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں جمع کروایا گیا تھا۔

ٹینڈر پر نئی نمبر پلیٹوں کی قیمت پرانی جتنی ہی ہوگی۔ خبروں میں بتایا گیا کہ “کار، بس اور ٹرک کی پلیٹیں 1,027 روپے میں بنیں گی، جبکہ موٹر سائیکل اور رکشے کی نمبر پلیٹوں کی لاگت 710 روپے ہوگی۔”

اس کے علاوہ NRTC نے کوٹ لکھپت، لاہور میں پلیٹ مینوفیکچرنگ یونٹ بنانے کے لیے سوِل ورک مکمل کر لیا ہے۔ اتھارٹی پہلے ہی پروڈکشن کے لیے 13 مشینیں خرید چکی ہے جبکہ 22 مزید یونٹس اس مہینے سائٹ پر پہنچ جائیں گے۔ کارپوریشن نے نئی پلیٹوں کی پروڈکشن اور 20 لاکھ پلیٹوں کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے ایک سال کا شیڈول دیا ہے۔

Recommended For You: Paperless Driving License Makes An Entry In Punjab

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.