گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس 40 لاکھ تک بڑھانے کی تجویز

0 6,597

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے تجویز دی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر( نان فائلرز کے یوٹیلیٹی بلز، رئیل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز اور لگژری اخراجات پر زیادہ ایڈوانس ٹیکس لاگو کرے۔

کونسل نے ان افراد کے لیے جو نان فائلرز ہیں اور ان کے پاس 2000 سی سی یا اس سے بڑے انجن کی گاڑیاں ہیں، ان کے لیے سالانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی رقم 250000 فی سال تک بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔

مزید برآں، کونسل نے گاڑی کی خریداری کے دوران نان فائلرز پر عائد ایڈوانس انکم ٹیکس میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ گاڑیوں کے مطابق عائد ٹیکس سے متعلقہ معلومات نیچے ٹیبل میں دی گئیں ہیں۔

نیز، پاکستان بزنس کونسل نے 2001 سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں پر پیشگی انکم ٹیکس میں 12000000 روپے سے 2400000 روپے تک بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔

کونسل نے نان فائلرز کے نام سے رجسٹرڈ ڈومیسٹک یوٹیلیٹی کنکشنز پر 7.5 فیصد کی شرح سے ایڈوانس ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کی، بشرطیکہ ان کا ماہانہ بل 25,000 روپے یا اس سے زیادہ ہو۔

مزید برآں، کونسل نے ایسے افراد کے بینک اکاؤنٹس سے جو ٹیکس دہندگان کے طور پر رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایک ہی دن میں 50000 روپے سے زیادہ کی رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی بھی تجویز دی ہے۔

ایڈوانس ٹیکس کے علاوہ وفاقی حکومت نے پیٹرول لیوی میں 10 روپے اضافے کی تجویز بھی دی ہے۔ خیال رہے کہ پیٹرول پر پہلے سے ہی 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔

پیٹرول لیوی میں اضافہ

پیٹرول لیوی میں اضافے کی وجہ اگلے مالی سال کیلئے نان ٹیکس ریونیو میں 2.9 ٹریلین اکٹھا کرنا ہے۔

جیسا کہ حکومت اس سال پنشن کی ادائیگیوں اور سول حکومت کے فنکشن پر اخراجات میں 30 فیصد اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے 870 ارب روپے جمع کرنے کی تجویز دی ہے۔

اگرچہ سعودی عرب کی جانب سے یومیہ پیداوار میں 100,000 بیرل کمی کی وجہ سے سال کے آخر تک خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے تاہم وزارت خزانہ نے نرخوں میں اضافے کی تجویز دی ہے۔

ایڈوانس ٹیکس میں اضافے کے امکان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.