کِیا کے بعد پیجو 2008 کی قیمتوں میں بھی اضافہ
ایسا لگتا ہے کہ آج قیمتوں میں اضافے کا دن ہے، کِیا لکی موٹرز کے بعد پیجو پاکستان نے بھی پیجو 2008 کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 3 جولائی 2023 سے ہوگا۔
پیجو 2008 کی نئی قیمتیں
پیجو 2008 کے دونوں ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
- پیجو 2008 ایکٹیو ویرینٹ کی قیمت میں 210000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6840000 روپے سے بڑھ کر 7050000 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح پیجو ایلور ویرینٹ کی قیمت 7580000 روپے سے بڑھا کر 7800000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 220000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
کمپنی نے قیمتوں میں اس نئے اضافے کی کوئی وجہ بتائی نہیں ہے، لیکن ممکنہ وجوہات میں ایل سیز نہ ہونا، خام مال کی درآمد میں دشواری اور ڈالر کی غیر مستحکم شرح وغیرہ شامل ہو سکتی ہے۔
بکنگ سے متعلقہ تفصیلات
کمپنی کے مطابق، دونوں ویرینٹس کی بکنگ مکمل ادائیگی پر دستیاب ہے۔ تاہم، گاڑی کا سٹاک محدود ہے۔
شرائط و ضوابط
- 5 جولائی 2023 تک مکمل ادائیگی کے ساتھ جون یا اس سے پہلے میں بک کیے گئے تمام آرڈرز پرانی ایکس فیکٹری قیمت پر ڈیلیور کیے جائیں گے۔
- 3 جولائی 2023 سے بک کیے گئے تمام نئے آرڈرز نئی ایکس فیکٹری قیمت پر ڈیلیور کیے جائیں گے۔
- ایکس فیکٹری قیمتیں مال برداری اور انشورنس کی قیمتوں کے علاوہ ہیں۔
- نئی/اضافی ڈیوٹی اور ٹیکس، اگر کوئی ہیں، حکومت کی طرف سے عائد کیے گئے ہیں اور ڈیلیوری کے وقت لاگو ہوتے ہیں، صارف ادا کرے گا۔
- پرائس لاک نظر ثانی شدہ قیمتوں پر تمام بکنگز پر لاگو ہوگا (اسٹاک کی دستیابی سے مشروط)۔
- پرائس لاک آفر محدود وقت کے لیے ہے اور کمپنی جب چاہے پرائس لاک کو ریزرو کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
پیجو 2008 کی نئی قیمتوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کے خیال میں نرخوں میں اضافہ جائز ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔