MG گاڑیوں کے بعد جاوید فورلیںڈ بسیں پاکستان میں لانے کیلئے تیار

0 700

JW SEZ گروپ کے مالک جاوید آفریدی گزشتہ ماہ سے ہیڈلائنز کی زینت بنے ہوئے ہیں جہاں نئی گاڑیوں کے ٹیزرز کے ساتھ ساتھ پاکستان میں منگوائی گئی 5 گاڑیوں کی بات سننے کو مل رہی ہیں۔ اس بار جاوید آفریدی نے کسی ٹیزر کی بات نہیں کی بلکہ  پاکستان میں فورلینڈ بسوں کی لانچنگ کی بات کی ہے۔

JW فورلیںڈ:

جے ڈبلیو فور لینڈ پاکستان کی جے ڈبلیو ایس ای زیڈ گروپ اور چین کی فوٹون موٹر کمپنی کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے۔ فوٹن کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے چین کی نمبر 1 کمرشل گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی قرار دیا گیا ہے۔ فورلینڈ فوٹون موٹرز کا کا بنیادی کاروبار ہے جس کے تحت ٹرکس اور خاص مقصد کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑیاں بنائی جاتی ہیں۔ JW 2018 سے پاکستان میں کام کر رہا ہے۔ اس کمپنی کے پاکستان میں بہت سے کارگو ٹرک موجود ہیں۔

یہ کمپنی طویل عرصے سے پاکستان میں فور لینڈ بسیں متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتی تھی جس کے لیے انھوں لوکل ٹرانسپورٹ کمپنیز ڈیوو اور فیصل موورز وغیرہ سے بھی بات کی اور آخر کار اب فورلیںڈ 50 فورلیںڈ لگژری بسیں لا رہا ہے جس میں سے 20 پہلے ہی فیصل مووورز کو دی جا چکی ہیں۔

ان بسون کو انٹیرئیر کافی جدید اور ٹیکنالوجی سے بھرپور ہے اور ہم شرطیہ طور کہہ سکتے ہیں کہ یہ بسیں ڈیوو اور ہینو جیسی دیگر کمپنیز کو مات دے دیں گی۔

جاوید آفریدی کی تعریف:

گزشتہ کئی دنوں سے جاوید آفریدی پر تنقید کی جا رہی تھی اور اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ وہ نئی MG گاڑیوں کے ٹیزر جاری کر دیتے تھے لیکن اس کے بعد اُس گاڑی کی لانچنگ کے بارے کوئی حتمی بات نہیں کی جاتی تھی لیکن اس بار جاوید آفریدی نے پاکستان میں فورلینڈ بسیں لا کر عوام کے دلوں کو راحت بخشی ہے جس کے لیے ان کی تعریف کی جانی چاہیے۔ اگر آپ فیصل موورز کے ساتھ سفر کرتے ہیں اور ان پریمیم فور لینڈ بسوں میں سواری کا موقع حاصل کرتے ہیں تو ہمیں اپنے اس تجربے سے ضرور آگاہ کریں۔ امید ہے کہ آپ کو ان بسوں میں سفر کر کے اچھا لگے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.