ایکس 70 کے بعد پروٹون سیڈان پاکستان آ رہی ہے!

X70 کی لانچ کے بعد پروٹون ساگا جلد ہی پاکستان آ رہی ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق یہ گاڑی آئندہ ہفتوں میں لوکل مارکیٹ میں آ سکتی ہے۔ ویسے تو ابھی تک کسی تاریخ کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سیڈان کیٹیگری کو فروری کے آخر یا مارچ کے آغاز پر ایک نئی گاڑی ملے گی۔

پروٹون نومبر 2020 میں اپنی ایس یو وی X70 لانچ کر کے پہلے ہی پاکستان میں کافی ہلچل مچا چکا ہے۔ کمپنی نے یہ گاڑی بہت مناسب قیمت پر فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD) اور آل ویل ڈرائیو (AWD) میں متعارف کروائی۔ یہ گاڑی رواں سال کِیا اسپورٹیج اور ہیونڈائی ٹوسان کو سخت مقابلہ دے گی۔

پروٹون ساگا:

خبروں کے مطابق پروٹون پاکستان یہ سیڈان تین ویرینٹس میں لانچ کرے گا: اسٹینڈرڈ MT، اسٹینڈرڈ AT اور پریمیئم AT۔ یہ تمام ویرینٹس 1299cc انجنوں میں ہوں گے، جو کہ کمپنی نے خاص طور پر پاکستانی مارکیٹ کے لیے اصل سائز سے کم کیے ہیں۔ دیگر نمایاں فیچرز میں شامل ہیں:

پروٹون ساگا کی حتمی قیمت ابھی تک راز میں رکھی گئی ہے۔ لیکن قریبی ترین اندازہ ہے کہ یہ 20 سے 25 لاکھ روپے کی رینج میں ہوگی۔

توقعات:

نئی سیڈان اپنے ملائیشین ڈیزائن اور بھروسہ مندی کی وجہ سے پاکستان میں ایک زبردست اضافہ ہوگی۔ لیکن ایک بڑا سوال اس کے مقامی طور پر اسمبل کیے گئے یونٹس کے معیار کے حوالے سے ہوگا۔ پاکستان میں ایسا ہوا ہے کہ کمپنیوں نے زبردست CBU یونٹس پیش کیے لیکن ان کے CKD یونٹس اس معیار کے نہیں تھے۔ اس لیے پروٹون پاکستان کو کامیابی کے لیے توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔

اس کے علاوہ کیا ساگا ٹویوٹا یارِس اور ہونڈا سٹی جیسے بڑے حریفوں یا چنگان ایلسوِن جیسی نئی گاڑیوں کا بخوبی مقابلہ کر پائے گی؟ یہ صرف وقت ہی بتائے گا، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ایک قابلِ بھروسہ گاڑی کی حیثیت سے ابھرے گی۔

 

Exit mobile version