الرٹ! گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ قریب۔۔۔

2 4,115

آپ کو یقینا یاد ہوگا کہ حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی آٹو پالیسی (2026-2021) کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی لیکن اب حالات ایک بار بدل رہے ہیں۔ آٹو کمپنیز گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر رہی ہیں کیوں کہ فریٹ چارجز کے ساتھ ساتھ خام میٹیریل کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔

سٹیل کی قیمت میں اضافہ

ایک حالیہ میڈیا رپورٹ کے مطابق چنگان پاکستان کے ڈائریکٹر برائے سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید شبیر الدین کا کہنا تھا کہ ایک عام یسنجر کار کا تقریبا 70 سے 80 فیصد حصہ درآمد شدہ سٹیل پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسی بھی کار کی قیمت سٹیل کی قیمت پر منحصر ہوتی ہے۔ اگر سٹیل کی قیمت میں اضافہ ہو گا گاڑی کی قیمت بھی بڑھے گی۔

انکا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کمپنیز نے بھی حال ہی میں قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور جلد ہی کار کمپنیز کو بھی سٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی شپنگ لاگت کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

جے ایس گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ کے ایک ریسرچ اینالسٹ کی جانب سے اس حقیقت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سال قبل کولڈ رول چینل سٹیل شیٹس کی قیمت 132000 روپے فی ٹن تھی جبکہ اب سٹیل شیٹس کی قیمت میں 70 فیصد اضافے کے بعد یہ قیمت 239000 روپے  فی ٹن ہو چکی ہے۔

شپنگ کی بڑھتی لاگت

چنگان کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں ڈیلٹا ویرینٹ کی حالیہ لہر کی وجہ سے شپنگ کے اخراجات غیر معمولی حد تک بڑھ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے تمام کمپنیوں، خاص طور پر نئے آنے والی کمپنیوں پردباؤ بڑھ گیا ہے۔

آٹوموٹو انڈسٹری سے متعلقہ ذرائع نے بھی اس حقیقت کی تصدیق کی ہے۔ عالمی وبا سے قبل کنٹینر کی شپنگ کی لاگت 800 ڈالر تھی جو اب بڑھ کر 4000 ڈالر ہوگئی ہے۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ قریب ہے۔۔۔

نئی آٹو پالیسی سامنے آنے کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پوری انڈسٹری میں کاروں کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔ ملک کی ہر آٹو کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں کم کیں لیکن اب لگتا ہے کہ حالات کروٹ بدل رہے ہیں۔ تمام کمپنیاں ممکنہ طور پر قیمتوں میں کمی کو ختم کریں گی یا شاید قیمتوں کو پہلے سے بھی زیادہ کر دیں گی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.