ایم جی ایچ ایس ایکسکلوژیو کی قیمت میں بھی اضافہ

0 3,254

ایم جی پاکستا نے بھی دیگر کار کمپنیز کو دیکھتے ہوئے ایم جی ایچ ایس ایکسکلوژیو کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی کی قیمت بڑھا کر 6599000 روپے کر دی گئی ہے۔ تاہم قیمت میں مرحلہ وار اضافہ کیا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر- دسمبر 2021 کی ڈیلیوری کے ساتھ مکمل ادائیگی کے لیے قیمت میں 200000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس لیے ان صارفین کے لیے گاڑی کی قیمت 5949000 روپے سے بڑھ کر 5749000 روپے ہو چکی ہے۔ اس دوران جزوی ادائیگی کرنے والے اور نومبر تا دسمبر 2021 کے ڈلیوری ٹائم والے صارفین کیلئے قیمت میں روپے 500000 کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جن کے لیے گاڑی کی نئی قیمت 6249000 روپے ہے۔

اس کے علاوہ نئے آرڈرز اور جنوری 2022 کے ڈیلیوری ٹائم کے لیے نظر ثانی شدہ قیمت 6599000 روپے ہے، یعنی ان صارفین کیلئے گاڑی کی قیمت میں 850000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 6 دسمبر 2021 سے ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے کی وجوہات

کمپنی کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ پاکستان کے لیے بالعموم اور گاڑیوں کی صنعت کے لیے بالخصوص مشکل وقت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت باعث تشویش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لاگت میں اضافے کے باوجود ایم جی نے اب تک 10000 یونٹس فراہم کیے ہیں۔ کمپنی کے مطابق قیمتیں بڑھنے کی وجوہات یہ ہیں:

  • امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی
  • عالمی وبا کورونا کی کے بعد کی وجہ سے فریٹ چارجز میں اضافہ
  • ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوکل فریٹ چارجز میں اضافہ
  • عالمی قلت کی وجہ سے چپ کی قیمت میں اضافہ

اس سے قبل بڑھائی گئی قیمتیں

مئی 2021 میں ایم جی پاکستان نے ایم جی ایچ ایس ایکسکلوژیو کو اضافی خصوصیات کے ساتھ متعارف کرایا جن میں ذیل میں درج فیچرز شامل ہیں۔

  • ڈیجیٹل انسٹرومینٹل پینل
  • ڈیجیٹل سپیڈومیٹر
  • ٹرافی مونوگرام
  • نیا سلور ایکسٹیرئیر رنگ

ان اپ گریڈز کی وجہ سے کمپنی نے HS کی قیمت میں 300000 روپے کا اضافہ کیا۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5449000 روپے سے بڑھ کر 5749000 روپے ہو گئی۔

اس سے قبل تمام دیگر کار کمپنیز نے اوپر بتائی گئی اسی طرح کی وجوہات کی بنا پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی اس نئی لہر نے یقیناً عام صارف کو متاثر کیا ہے۔ ان قیمتوں میں اضافے کا سہرا عالمی وبا کورونا کے سر جاتا ہے کیونکہ دنیا بھر کی آٹو مارکیٹسں اب بھی اس وبائی بیماری کے بعد آںے والے آفٹر شاکس کا سامنا کر رہی ہیں۔

اس قیمت میں اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟ تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.