کیا ایک اور الیکٹرک سکوٹر پاکستان میں لانچ ہونیوالا ہے؟
جہاں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کی تباہ کاریوں نے متوسط تنخواہ دار طبقے کو متاثر کیا ہے، وہیں پاکستان میں گاڑیاں بنانے والے الیکٹرک الیکٹرک بائکس اور سکوٹر کی طرف مائل نظر آتے ہیں۔ پاکستانی موٹرسائیکل اسمبلرز سپر سٹار نے ایک الیکٹرک سکوٹر کا ٹیزر جاری کیا۔
کمپنی نے اس الیکٹرک سکوٹر کی خصوصیات کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کی لانچنگ کی تاریخ اور قیمت کا اعلان ہونا بھی باقی ہے۔ سکوٹر کا ٹیزر ایک کلاسک سٹائل کو طاہر کرتا ہے۔ خیال رہے کہ چند دن قبل بھی پاکستانی سٹارٹ اپ فرم Eveeالیکٹرک نے 175000 روپے کی قیمت میں ایک ای سکوٹر لانچ کیا تھا۔
ٹیزر کو دیکھتے ہوئے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ سپر سٹار الیکٹرک سکوٹر نئے لانچ کیے گئے Evee سکوٹر کے ساتھ مقابلہ کرنے ک صلاحیت رکھتا ہوگا۔ ایوی الیکٹرک سکوٹر لانچ کر دیا گیا۔
Evee کا الیکٹرک سکوٹر لانچ کر دیا گیا
ایک پاکستانی سٹارٹ اپ فرم ایوی الیکٹرک نے مقامی پاکستانی مارکیٹ کے لیے پہلا پاکستان میں بنایا ہوا ای وی سکوٹر لانچ کر دیا ہے۔
یہ سکوٹر ایک مختصر وہیل بیس اور فلیٹ فلور بورڈ ڈیزائن کے ساتھ آتا ہے۔ اس کی سب سے نمایاں خصوصیت میں اس کی فیول ایوریج شامل ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ موٹر سائیکل ایک بار چارج کرنے پر 60 کلومیٹر تک جا سکتی ہے۔ سکوٹر 60V 20Ah لیڈ ڈرائی ایسڈ بیٹری سے لیس ہے۔
موٹر سائیکل میں کئی خصوصیات ہیں اور یہ ایک ہی چارج پر 60 کلومیٹر کی رینج رکھتا ہے۔ دیگر خصوصیات میں شامل ہیں:
- رینج: 50-60 کلومیٹر
- اینٹی تھیفٹ الارم
- ریورس گیئر
- حب میگنیٹک کوائل
- 550 تک چارجنگ سائیکل
- زیادہ سے زیادہ رفتار: 55 کلومیٹر فی گھنٹہ
- 1200واٹ موٹر
- 150 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت
- چارج کرنے کا وقت: 6 سے 7 گھنٹے
- 12 ٹیوب ویکٹر کنٹرولر
- ڈسک بریک
- کلر ڈسپلے میٹر
نئے سپر سٹار الیکٹرک سکوٹر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، اس کی قیمت کیا ہوگی؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔