ہونڈا اٹلس نے کاروں کی قیمتوں میں 1,00,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا

ہونڈا اٹلس پاکستان نے کاروں کی قیمتوں میں 1,00,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 10 اگست 2020 سے لاگو ہوں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں ایکس-فیکٹری ہیں جن میں 17 فیصد سیلز ٹیکس اور تمام ہونڈا CKD ویرینٹس پر عائد 5 فیصد FED شامل ہیں۔

نئی قیمتیں:

نوٹیفکیشن کہتا ہے کہ ٹربو RS کی نئی قیمت پرانی قیمت 45,99,000 روپے میں 1,00,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 46,99,000 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ ٹربو اوریل اب 43,49,000 روپے کی پرانی قیمت کے بجائے 44,49,000 روپے کی پڑے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ 1.8L VT SR CVT اور 1.8L VTI CVT نے قیمت میں 80,000 روپے کا اضافہ دیکھا ہے۔ دونوں ویرینٹس اب بالترتیب 39,79,000 اور 37,29,000 روپے میں پڑیں گے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے 1.3L MT کی موجودہ قیمت 23,89,000 روپے  میں 60,000 روپے کا اضافہ کرکے 24,49,000 روپے تک پہنچا دی ہے۔

1.5L MT، 1.5L AT، 1.5L ایسپائر MT اور 1.5L ایسپائر AT کی قیمتوں میں 70,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے BR-V MT، BR-V CVT اور BR-V S CVT کی قیمتوں میں بھی 80,000 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ SUV ویرینٹس کی نئی قیمتیں بالترتیب 31,59,000 روپے، 33,19,000 روپے اور 34,79,000 روپے ہیں۔

ہونڈا اٹلس شرائط و ضوابط:

کمپنی کا نوٹیفکیشن مزید کہتا ہے کہ 8 اگست سے پہلے مکمل پیمنٹ کے ساتھ کیے جانے والے اور 8 اگست تک SAP میں پارک آرڈرز پرانی قیمتوں پر ڈلیور کیے جائیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ “8 اگست 2020 تک جزوی ادائیگی کے آرڈرز نئی قیمت پر فراہم کیے جائیں گے،” ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ 8 اگست 2020 تک HACP کے نام پر ڈپازٹ کی گئی پیمنٹ بھی پرانے ریٹ کے لیے قابلِ قبول ہوگی۔

ہونڈا اٹلس کا نوٹیفکیشن:

نوٹیفکیشن یہ بھی کہتا ہے کہ ڈیلرز ریگولر کمیشن بھی دو مرحلوں (مئی اور اگست) میں بڑھایا گیا ہے اور نئی قیمت پر کاروں کی رسیدوں پر لاگو ہوگا۔

Recommended For You: Atlas Honda Hiked Bike Prices, AGAIN!

Exit mobile version