استعمال شدہ گاڑی خریدیں جبکہ آپ پروفیشنل بھی نہیں!

گاڑی خریدنا آجکل عیاشی سے زیادہ ایک ضرورت بن چکا ہے۔ گو کہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری مختلف امپورٹڈ اور مقامی طور پر تیار شدہ گاڑیوں کے ساتھ ایک بڑی صنعت بن چکی ہے، پھر بھی بہت سے لوگ گاڑی خریدتے ہوئے کئی اہم پہلوؤں پر غور نہیں کر پاتے۔ خریدنے…

ہیونڈائی سانتا فی امپوریم مال میں

ہیونڈائی نشاط امپوریم مال، لاہور میں اپنی چند گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کرسکتا ہے اور سانتا فی ان میں سے ایک ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک تصویر کے مطابق سانتا فی کو امپوریم مال میں دیکھا گیا ہے۔…

دسمبر 2018ء میں سوزوکی فروخت 34 فیصد اضافے کے ساتھ 8305 یونٹس تک پہنچ گئی

نومبر 2018ء میں 28 فیصد زبردست کمی کے ساتھ 15،334 یونٹس کی فروخت کے بعد دسمبر 2018ء میں مسافر گاڑیوں کی فروخت 5 فیصد اضافے کے ساتھ 16.141 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔ البتہ اگر سال بہ سال میں تقابل کریں تو ہمیں دسمبر 2017ء میں 16,159 یونٹس کے…

ڈاٹسن گو+ نظر آ گئی، تصاویر دیکھیں!

ہمارے ایک ساتھی پاک ویلر کو ڈاٹسن گو+، ایک مرتبہ پھر، نظر آ گئی ہے۔ گزشتہ سال یہ خبر کافی پھیلی ہوئی تھی کہ گندھارا نسان براؤن فیلڈ اسٹیٹس ملنے کے بعد پاکستان میں نسان گو اور گو+ لانچ کرے گا۔ اس کے بعد گزشتہ سال دونوں گاڑیوں کو کراچی میں…

اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم، موٹر وے پر 500cc موٹر سائیکلوں کی اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے ایک حکم کے ذریعے 500cc موٹر سائیکلوں کو موٹر وے (M-2) پر سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ البتہ یہ فیصلہ اب بھی IG نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NH&MP) کی منظوری سے مشروط ہے۔ PakWheels.com سے بات کرتے…

2019:کاروں کی بڑھتی قیمتیں!

اکتوبر 2018ء میں قیمتوں میں ہونے والے آخری اضافے کے وقت ٹویوٹا IMC اور ہونڈا نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ ڈالر کی قیمت کے حساب سے جنوری 2019ء میں ایک مرتبہ پھر قیمتوں پر نظرثانی کریں گے۔ تب سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں 139 روپے تک پہنچ چکا ہے،…

نومبر 2018ء میں گاڑیوں کی فروخت میں 28 فیصد کمی

زیادہ فروخت کے مسلسل دو ماہ کے بعد ملک میں آٹو سیکٹر کو نومبر 2018ء میں 28 فیصد کی زبردست کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ جس میں 15334 مسافر کاریں ہی فروخت ہو پائیں۔ جبکہ اکتوبر میں کل 21341 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ ہر زمرے کے لیے فروخت کا رحجان…

ڈالر کی قیمت 144 روپے تک پہنچ گئی، آٹومیکرز ممکنہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کریں گے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے کیے گئے وعدوں کو نبھانے کے لیے حکومت نے امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے جو 144 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ Forex.pk سے لیے گئے اس گراف میں آپ ڈالر کا ہفتہ وار رحجان دیکھ سکتے ہیں:…

لاہور ہائی کورٹ نے واٹر ری سائیکلنگ سسٹم نہ رکھنے والے سروس اسٹیشن معطل کردیے

جمعرات 28 نومبر2018ء کو لاہور ہائی کورٹ نے ان تمام سروس اسٹیشنوں کی معطلی کا حکم جاری کیا کہ جو مناسب ری سائیکلنگ سسٹم کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ پانی بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی خاطر سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ایک رکن عبد اللہ…

سالانہ 1,00,000 مزید گاڑیاں تیار کرنے کے لیے پاک سوزوکی کا دوسرے آٹو پلانٹ کا منصوبہ

پاک سوزوکی کراچی میں دوسرا وہیکل اسمبلی پلانٹ لگانے اور سالانہ 1,00,000 مزید گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ 26 نومبر 2018ء کو پاکستان میں 20 لاکھ گاڑیوں کی تیاری کے تاریخی موقع پر گلوبل سوزوکی چیئرمین اوسامو سوزوکی نے پاکستان میں…

نادر مگسی نے تیسری تھل ڈیزرٹ ریلی 2018ء میں اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا

جوش سے بھرپور تیسری تھل ڈیزرٹ ریلی 2018ء پریپیئرڈ کیٹیگری A میں نادر مگسی کی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ نادر مگسی نے 180 کلومیٹر کا ٹریک 2 گھنٹے 16 منٹ اور 51 سیکنڈز میں عبور کرکے اپنے اعزاز کا دفاع کیا، جبکہ صاحبزادہ سلطان نے 2 گھنٹے…

اکتوبر 2018ء میں آٹو سیکٹر کی سیلز میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ

ملک میں گزشتہ دو ماہ میں گاڑیوں کی طلب میں یکدم اضافہ ہوا ہے، اور مسافر گاڑیوں کی فروخت میں ماہ بہ ماہ میں 25 فیصد اضافہ اور 2017ء میں اسی مہینے کے فروخت کے اعداد و شمار میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شرحِ تبادلہ میں مسلسل اضافہ مقامی کار…

گندھارا نسان کا مقامی سطح پر آٹو پارٹس بنانے کے لیے نسان موٹرز جاپان کے ساتھ تعاون

حال ہی میں گندھارا نسان لمیٹڈ نے مقامی سطح پر آٹو پارٹس بنانے کے لیے نسان موٹر کمپنی لمیٹڈ جاپان کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی رپورٹ میں گندھارا نسان نے بتایا کہ نسان موٹرز لمیٹڈ کی ٹیموں نے معیار و…

سوزوکی آلٹو 2019ء سرچ میں سب سے آگے

حال ہی میں نئی 660cc سوزوکی آلٹو 2019ء کی لانچ کے بارے میں کافی خبریں سامنے آئی ہیں اور عوام مقامی طور پر بننے والی اس گاڑی سے کافی توقعات رکھے ہوئے ہیں۔ 660cc گاڑیوں کا رحجان مختلف عوامل کی بنیاد پر بڑھ رہا ہے جن میں سے ایک دنیا بھر…

پاک سوزوکی نے اپنی مسافر گاڑیوں کی قیمتوں میں 40,000 روپے تک کا اضافہ کردیا

پاک سوزوکی نے آج اعلان کیا ہے کہ کمپنی نومبر 2018ء سے اپنی مسافر گاڑیوں کی قیمتوں میں 40,000 روپے کا اضافہ کرے گی۔ یہ رواں سال کے آغاز سے اب تک پانچواں موقع ہے کہ پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ ذیل میں نظرثانی شدہ…