آٹو انڈسٹری گاڑیوں کی قیمت میں نئے اضافے کیلئے تیار
پاکستانی معیشت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے جس کی وجہ سے کاروباری شعبہ بھی کافی حد تک متاثر ہو رہا ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں زبردست کمی کے نتیجے میں درآمدات پر منحصر صنعتوں کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ آٹو موٹیو سیکٹر اپنی CKD کٹس درآمد کرتا ہے، اسی لیے روپے کی قدر میں کمی نے آٹو انڈسٹری کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ معاشی حالات نے بڑی آٹو موٹیو کمپنیز کو قیمتوں پر نظر ثانی کرنے پر غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
قیمتوں میں اضافہ
پروٹون پاکستان کے علاوہ کچھ بڑی کمپنیز نے عید سے پہلے ہی اپنی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ نتیجتاً، پروٹون پہلی کمپنی ہے جس نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 11 فیصد اضافہ کیا ہے جو کہ اب بھی بہت کم ہے۔
پروٹون کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ تو ابھی آغاز ہے اور لگتا ہے کہ دیگر کمپنیز بھی آنے والے ہفتے میں اپنی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ ان کمپنیز کو لاگت میں اضافے کا سارا بوجھ صارفین پر نہ ڈالتے ہوئے پروٹون پاکستان کی پیروی کریں۔
سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ
خیال رہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ صارفین اور صنعت دونوں کو سخت متاثر کرے گا، جس سے گاڑیوں طلب بھی متاثر ہو سکتی ہے اور ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال معمول پر آجائے گی اور استحکام پیدا ہو گا۔