قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےنئی ہیونڈائی سوناٹا خرید لی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نئی ہیونڈائی سوناٹا خرید لی ہے۔ ایک مقامی سپورٹس چینل کے مطابق کپتان اپنی نئی گاڑی میں لاہورکی ایک مقامی تقریب میں پہنچے۔ ویڈیو میں انہیں سیاہ سوناٹا چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران حسن علی اور امام الحق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس ویڈیو میں بابراعظم کو اپنی نئی سیڈان میں آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Video Credits: CricKey World
اگر آپ لوگوں کو یاد ہو تو بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف مین آف دی سیریز قرار پانے کے بعد بائک BJ40 پلس جیتا۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سرخ رنگ کی SUV چلائی۔ آپ کو اس ویڈیو میں بابراعظم کو BJ40 پلس چلاتے دیکھ سکتے ہیں۔
Video Credits: X – Sports
ہیونڈائی سوناٹا کا مختصر تعارف
ہیونڈائی نشاط نے جولائی 2021 میں سوناٹا لانچ کی۔ ڈی سیگمنٹ کی یہ ایگزیکٹو سیڈان کمپنی کے لیے کامیاب ترین گاڑی ثابت ہوئی کیونکہ صارفین گاڑی کے ایکسٹیرئیر، انٹیرئیر اور پرفارمنس کو پسند کر رہے ہیں۔ اپریل 2022 کی PAMA کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مارچ میں 250 کے مقابلے میں کار کے 293 یونٹ فروخت کیے ہیں۔
اس کے علاوہ سوناٹا کی فروخت کی بات کی جائے تو گاڑی کی سیلز نے ایلانٹرا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جو کہ مقامی مارکیٹ میں گاڑی کی مقبولیت کو ثابت کرتا ہے۔ کمپنی نے کار کے دو ویرینٹس (2000 سی سی اور 250 سی سی)۔ ان دو ویرینٹس کے درمیان بنیادی فرق یہ ہیں:
- رئیر آٹو ریٹریکٹ ایبل شیڈ
- ہیڈ اپ ڈسپلے
- 6 ایئر بیگز
انجن اور ٹرانسمشن
2500 سی سی انجن 191 ہارس پاور کیساتھ 245Nm ٹارک پیدا کرتا ہے اور یہ فیچر اس گاڑی کو طاقتور سیڈان بنانےکیلئے کافی ہے۔ دوسری جانب 2000 سی سی انجن 152 ہارس پاور کے ساتھ 192Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیاں فارورڈ وہیل ڈرائیو ہونے کیساتھ ساتھ 6 سپیڈ ٹرانسمیشن اور تین ڈرائیونگ موڈز رکھتی ہیں۔
پیمائش
گاڑی کی لمبائی 4900 ملی میٹر، چوڑائی 1860 ملی میٹر اور اونچائی 1445ملی میٹر ہے۔ یہ ایک کافی کھلی گاڑی ہے جس میں آپ اور آپ کی فیملی بآسانی سفر کر سکتے ہیں۔
ایکسٹیرئیر
گاڑی کے ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو اس کا سب سے پہلا قابل غور فیچر 18 انچ کا الائےوہیل ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں دو LED پروجیکشن ٹائپ ہیڈلائٹس، DRLs اور پینورامک سن روف جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ یہ گاڑی دیکھنے میں کافی پریمیم اور ایگزیکٹیو نظر آتی ہے جو مارکیٹ میں آنے والی دیگر سیڈانز کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کافی ہے۔
انٹیرئیر
انٹیرئیر کی بات کی جائے تو کمپنی متوقع طور پر 8 انچ کا انفوٹینمنٹ انٹرٹینمنٹ یونٹ دے گی۔ اس کے ساتھ گاڑی میں وائرلیس چارجر، پش سٹارٹ بٹن جیسے فیچر دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ اسی طرح سیٹس ناپا لیدر کی بنی ہوں گی جبکہ ڈرائیور اور پیسنجر سیٹس پاورڈ ہوں گی۔ اے سی کی بات کی جائے تو ہیونڈائی سوناٹا میں ڈوول زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول سسٹم دیا جائے گا۔
سیفٹی
2000 سی سی گاڑی میں دئیے گئے سیفٹی فیچرز میں دو ائیر بیگز، فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز، رئیر کیمرہ، سمارٹ کروز کنٹرول اور ڈائنامک گائیڈلائن جیسے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جو کہ اس گاڑی کو آپ اور آپ کی قیملی کیلئے کافی محفوظ بناتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہیوںڈائی نشاط اس گاڑی میں مزید سیفٹی فیچرز آفر کرے گی۔