بی جے 40 پلس-اے، ایک ریویو پہلی نظر میں

1 8,440

ہم آپ کے لیے BJ40 پلس کا پہلی نظر میں ریویو لائے ہیں۔ اس نئی SUV کو ڈیولپ اور تیار کرنے والا ادارہ پاکستان کا سازگار انجینیئرنگ ہے۔ کمپنی مالک کے مطابق یہ گاڑی بہت جلد لوکل مارکیٹ میں آنے والی ہے۔ اس سے پہلے BAIC نے اپنے پہلے ویرینٹ BJ40کی رونمائی کی تھی جبکہ یہ اس گاڑی کا اپگریڈڈ ورژن ہے۔

اس ریویو میں ہم اس SUV کے اہم فیچرز اور انجن پاور پر بات کریں گے۔

BJ40 اور BAIC BJ40 پلس میں فرق:

پرانے ورژن کا نام BJ40 L تھا جبکہ اس کے اپگریڈڈ ورژن کو BJ40 پلس کا نام دیا گیا۔ نیا ورژن پرانے سے 3 انچ چوڑا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے جدید ورژن میں انٹیریئر کو مکمل طور پر بدل دیا ہے جو روایتی کے بجائے اب ذرا ماڈرن ہے۔

پرانا CBU ورژن لیفٹ ہینڈ ڈرائیو تھا جبکہ نیا رائٹ ہینڈ ڈرائیو ہے جو پاکستان کے لیے موزوں ہے۔

BJ40 پلس کا انجن:

کمپنی یہ نئی SUV ڈیزل اور پٹرول دونوں انجنز میں لانچ کرے گی۔ البتہ دونوں انجن 2.0L ٹربو انجنز ہوں گے جو 218hp پیدا کرتے ہیں۔ کمپنی کے مالک نے پاک ویلز کو بتایا کہ وہ پٹرول ورژن پہلے جاری کریں گے، جبکہ ڈیزل لانچ کے دوسرے مرحلے میں مارکیٹ میں آئے گا۔

ایکسٹیریئر:

‏SUV کا فرنٹ بہت خوبصورت ہے، خاص طور پر فوگ لیمپس۔ اس کے علاوہ آپ اس کے دروازے اور چھت نکال سکتے ہیں اور وِنڈ اسکرین کو فولڈ کر سکتے ہیں؛ بنیادی طور پر یہ گاڑی ایک اور رینگلر جیپ ہے۔ مالک نے کہا کہ “مارکیٹ میں بہت سی SUVs موجود ہیں، لیکن BJ40 پلس رینگلر جیسی محض دوسری گاڑی ہے۔”

پیچھے سے اس گاڑی کا بغیر چھت کا لُک بہت ہی شاندار ہے۔ پچھلے حصے میں موجود بریک لائٹس بھی یونیک ہیں اور زبردست لگتی ہیں۔ مینوفیکچرر نے ہمیں بتایا کہ یہ شکار پسند کرنے والے افراد کے لیے پرفیکٹ گاڑی ہے۔

BAIC BJ40 پلس کی ڈرائیو:

یہ SUV بہت ہموار اور آرام دہ سفر رکھتی ہے۔ کمپنی مالک کے مطابق آپ اس کے ڈرائیونگ تجربے کا مقابلہ کسی بھی پاکستانی SUV سے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اگر یہ بہتر نہ بھی لگے تو دوسری گاڑیوں کی ٹکر کا ضرور ہوگا۔”

انٹیریئر:

اس کا میٹر بہت ہی ماڈرن قسم کی ہے اور یہ دو تھیمز میں آتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 11 انچ کی انفوٹینمنٹ فلوٹنگ اسکرین ہے، جہاں سے آپ بلوٹوتھ، میڈیا، ریڈیو وغیرہ کنٹرول کر سکتے ہیں۔ آپ سینٹرل کونسول سے بھی اسکرین کا استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ گاڑی اسپورٹس موڈ اور سنو موڈ رکھتی ہیں۔ صارف 2 منٹ کے اندر گاڑی کے اندر سے ہی چھت ہٹا سکتا ہے۔ مالک نے کہا کہ “یہ گاڑی سافٹ ٹاپ کے ساتھ بھی آتی ہے، اور آپ چھت کو فولڈ کرنے کے بعد اسے لگا سکتے ہیں۔ یہ کیمپنگ یا آف روڈ ٹرپس کے لیے بہترین سیٹنگ ہے۔”

یہ SUV پانچ سیٹس رکھتی ہے، وہ بھی کافی گنجائش اور آرام دہ سفر کے ساتھ۔ مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ “رینگلر میں بہت بے آرام سفر ہوتا ہے لیکن BJ40 پلس reclining سیٹس کے ساتھ آتی ہے جو اسے بہت آرام دہ بناتی ہیں۔”

BJ40 پلس کے اہم فیچرز:

یہ کار پارکنگ بریکس، 3-ویو ریورس کیمرا اور کروز کنٹرول کے ساتھ آتی ہے۔یہ فیچرز اسٹینڈرڈ ویرینٹس میں دستیاب ہوں گرے۔ اس کے علاوہ لال رنگ کی گاڑی لال ڈیش بورڈ ٹرِم کے ساتھ آئے گی، جبکہ دوسری میں نیلا ڈیش بورڈ ہوگا۔

وڈیو دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.