بائیک BJ40 پلس کی بکنگ کا بہت جلد آغاز کر دیا جائے گا
گزشتہ ماہ کے اوائل میں ہم نے بتایا تھا کہ سازگار- بائیک کی جانب سے BJ40 پلس کا پہلا CKD یونٹ لایا گیا ہے۔ جس کے بعد ہمیں پتہ چلا تھا کہ بائیک جیپ کی کمرشل ماس پروڈکشن اکتوبر سے شروع ہو جائے گی۔ کمپنی کے فیس بُک پیج پر شئیر کی گئی تازہ ترین پوسٹ کے مطابق بائیک پاکستان نے پروڈکشن کا آغاز کر دیا ہے۔
یہاں خوشی کی بات یہ ہے کہ بائیک پاکستان نے جیپ کی آفیشل لانچ کے بارے بھی اشارہ دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد بُکنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔
ہمیں بائیک BJ40 پلس کیوں اتنی پسند ہے؟
آف روڈ ڈرائیو کے شوقین افراد رینگلر جیپ کو بہت پسند کرتے ہیں۔ BJ40 پلس کو پسند کیے جانے کی بھی وجہ یہی ہے کہ رینگلر جیپ کی کاپی ہے اور بائیک اسے پاکستان میں آف روڈ وہیکلز کا کِنگ کہتی ہے۔
بائیک BJ40 پلس میں ڈیزل اور پیٹرول انجن کی آپشن موجود ہے۔ یہ دونوں ا 2000 سی سی ٹربو انجنز ہیں جو 218 ہارس پاور اور 270Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پیٹرول انجن میں 6 سپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔ اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سازگار پیٹرول ویرینٹ پہلے متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے بعد ڈیزل انجن لانچ کیا جائے گا۔
لوکل جیپ رینگلر کا فرسٹ لُک ریوئیو ذیل میں دی گئی ویڈیو میں دیکھیں:
BAIC کی دیگر گاڑیاں
اگرچہ بائیک نے اپنی پوسٹس میں BJ40 پلس کے بارے میں بات کی ہے لیکن کمپنی اور بھی گاڑیاں مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ رکھتی ہے جن میں BAIC D20 ہیچ بیک، BAIC X25 کراس اوور SUV شامل ہیں۔ ہمارے پاس ان گاڑیوں سے متعلق بھی خبریں موجود ہیں۔
بائیک کے لوکل پارٹنز سازگار انجینئرنگ کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کی کمرشل پروڈکشن یکم ستمبر 2021 سے شروع ہو رہی ہے۔
سازگار- بائیک جلد پاکستان میں اپنی گاڑیاں متعارف کروانے جا رہا ہے۔ جن میں ایک کراس اوور ایس یو وی، ایک آف روڈر ایس یو وی اور ایک سستی ہیچ بیک شامل ہے۔ یقینا، یہ تینوں گاڑیاں لوکل مارکیٹ میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔