بی آر ٹی پشاور ایک بار پھر عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (BRT) پشاور جسے زو- پشاور بھی کہا جاتا ہے، ایک اور عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اس بار ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ (WRI) جو کہ امریکہ میں قائم ایک عالمی تحقیقی ادارہ ہے، نے BRT پشاور کو 2021-2022 WRI راس سینٹر پرائز فار سٹیز ایوارڈ کے لیے ٹاپ 5 میں شامل کیا ہے۔
بی آر ٹی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے چار دیگر منصوبے بھی ایوارڈ کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔ WRI نے اس ہفتے پولینڈ میں 11ویں ورلڈ اربن فورم میں فائنلسٹ کی فہرست کا اعلان کیا۔ WRI کے ایک ٹویٹ کے مطابق دیگر چار منصوبے یہ ہیں:
- Todos al Parque in Barranquilla (کولمبیا)
- Urban Wage Employment Initiative in Odisha (India)
- The 15-Minute City in Paris (France)
- Zu Peshawar in Peshawar (Pakistan)
- Participatory Housing & Urban Development in Iloilo City (Philippines)
#PrizeforCities finalists reveal at #WUF11!
🏅 Todos al Parque in Barranquilla 🇨🇴
🏅 Urban Wage Employment Initiative in Odisha 🇮🇳
🏅 The 15-Minute City in Paris 🇫🇷
🏅 Zu Peshawar in Peshawar 🇵🇰
🏅 Participatory Housing & Urban Development in Iloilo City 🇵🇭🎉 Congrats! 🎉 pic.twitter.com/ORItV68XvE
— WRI Ross Center (@WRIRossCities) June 29, 2022
اس ایوارڈ کے وِنر کا اعلان دسمبر 2022 میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جیتنے والے کو 250000 ڈالر نقد انعام کے طور ملیں گے جبکہ 4 رنر اپ کو 25000 ڈالر ملیں گا۔ لہذا، ہم BRT پشاور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
بی آر ٹی پشاور کا حاصل کردہ آخری ایوارڈ
خیال رہے کہ بی آر ٹی پشاور کو یہ پہلی بار عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب نہیں کیا گیا۔ فروری 2022 میں اس بس سروس نے گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ 2022 میں ایک اعزاز حاصل کیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) پاکستان کے ایک ٹویٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی شہر پشاور نے شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔
بینک نے کہا کہ پشاور 9 فروری کو واشنگٹن ڈی سی، امریکہ میں ہونے والی ایک تقریب میں دنیا کے ان تین شہروں میں سے ایک ہو گا جنہیں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ADB نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ شہر کے جدید ترین صنف اور ماحول دوست بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے ہے۔
بی آر ٹی پشاور کو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے بنایا ہے۔ حکومت نے اسے اگست 2020 میں شروع کیا اور بہت سے مسائل کے بعد اِسے مکمل کیا گیا ہے۔
اس نامزدگی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔