مقامی طور پر تیار کی جانے والی HS بہترین معیار کی حامل ہے

0 8,270

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ MG پاکستان کی جانب سے مقامی طور پر تیار کی جانیوالی HS کی رونمائی کی جا چکی ہے۔ لاہور میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں کمپنی نے دو CKD یونٹس سامنے لائے جن میں شامل بیس ویرینٹ کا نام ایکسائیٹ جبکہ ٹاپ ویرینٹ کا نام ایسنس رکھا گیا ہے۔ ماضی کی طرح یہ گاڑی بھی صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ گاڑی کے معیار کی بات کی جائے تو آج ہم اسی موضوع پر تفصیل سے بات کریں گے۔

MG HS ایسنس

گاڑی کی رونمائی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں پاک ویلز کے آفیشلز کو بھی مدعو کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہمیں اس گاڑی کا بغور جائزہ لینے کا موقع ملا۔

ایسنس ویرینٹ کی بات کی جائے تو اس میں HS کے CBU یونٹ میں پائی جانے والی تمام خصوصیات اور فیچرز پائے جاتے ہیں۔ گاڑی کے تفصیلی معائنے کے بعد ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ نہ صرف اس گاڑی کا معیار اور باڈی میٹیریل CBU یونٹ جیسا ہی ہے بلکہ اس کا ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر بھی امپورٹڈ MG HS جیسا ہی ہے۔ اگر کمپنی یہی معیار رکھتی ہے تو یہ مقامی صارفین کے لیے بہت اچھا ہوگا کیونکہ  CBUکے مقابلے میں مقامی طور پر اسمبل شدہ گاڑیوں کا معیار ہمیشہ پاکستان میں ایک مسئلہ رہا ہے۔

MG HS  ایکسائیٹ

گاڑی کے دوسرے ویرینٹ کا نام ایکسائیٹ (بیس ویرینٹ) ہے۔ ہمارے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ممکن ہے کہ یہ ویرینٹ پاکستان میں فروخت کیلئے جلد دستیاب نہ ہو سکے۔ تاہم، اگر ہم اس کا موازنہ دیگر گاڑیوں کے بیس ویرینٹس یعنی KIA Sportage Alpha اورHyundai Tucson سے کریں تو MG HS میں زیادہ سیفٹی فیچرز پائے جاتے ہیں۔

اگرچہ MG پاکستان نے اس ورینٹ میں کچھ فیچرز اور خصوصیات کو کم کیا ہے لیکن کمپنی نے اس کے سیفٹی فیچرز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا یعنی یہ یہ MG HS ایسنس کی طرح محفوظ ہے۔ لوکل مارکیٹ میں سیفٹی فیچرز کو طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا ہے ایسے میں  MGپاکستان کا یہ اقدام بلاشبہ بہت اچھا ہے۔ امید ہے کہ کمپنی اس ویرینٹ کی فروخت شروع کردے گی اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ گاڑی کافی کامیاب ہوگی۔

قیمت

کمپنی کی جانب سے ان گاڑیوں کی قیمتوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایم جی پاکستان جلد ہی MG ایسنس کی قیمت کا اعلان کرے گی کیونکہ مقامی طور پر تیار ہونے والی MG HS کمپنی پر صارفین کا اعتماد بڑھا دے گی۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.