کار رجسٹریشن فیس: پنجاب میں 1 لاکھ جبکہ سندھ میں 1 روپیہ

0 9,380

رواں ماہ جولائی میں خیبر پختونخواہ حکومت نے تمام رہائشیوں کے لیے 1 روپے میں کار رجسٹریشن کا اعلان کیا۔ صوبائی حکومت نے یہ نئی پالیسی مالی بجٹ 2021-22 کے تحت متعارف کرائی۔ یہ ایک ناقابل یقین بات تھی لیکن یہی سچ ہے۔ جس کا ثبوت ذیل میں دیا گیا ہے۔

خیبر پختنوخواہ کے ایک رہائشی نے حال ہی میں 27 اکتوبر کو پشاور میں صرف 1 روپے میں ٹویوٹا کرولا آلٹس گرینڈی ایکس 2021 رجسٹر کروائی ہے۔ ایکسائز اینڈ موٹر وہیکل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختنوخواہ کی رجسٹریشن سلپ یہ ہے۔

Car Registration Slip

ہمیں خوشی ہے کہ خیبرپختونخواہ میں کار رجسٹریشن فری کی جا رہی ہے۔ تحقیق کرنے پر ہمیں پتہ چلا کہ گاڑی کے مالک نے رجسٹریشن ایجنٹ سے رابطہ کیا جس نے اسے 12500 روپے کی قیمت بتائی لیکن جب اس نے گاڑی کی رجسٹریشن کروانے ایکسائز آفس گیا تو محکمہ نے رجسٹریشن کیلئے اس سے صرف 1 روپیہ وصول کیا۔

پنجاب اور اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن

پنجاب میں اسی ماڈل کی رجسٹریشن گاڑی کی قیمت کا 3 فیصد ہے جو کہ تقریبا 135,000 بنتا ہے۔

اگر آپ اسی ماڈل کو اسلام آباد میں رجسٹر کرتے ہیں تو آپ کو 91000 روپے ادا کرنا ہوں گے جو کہ گاڑی کی قیمت کا 2 فیصد بنتا ہے.

اگر آپ خیبر پختنوخواہ کے رہائشی ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں کیوں کہ آپ اپنی گاڑیوں کی مفت رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جبکہ پنجاب، اسلام آباد اور دیگر علاقوں کے شہریوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کے طور پر ہزاروں روپے (یہاں تک کہ لاکھوں) ادا کرنے پڑتے ہیں۔ اس دوران دھوکہ دہی کرنے والے ایجنٹس سے ہوشیار رہیں اور ان سے رابطہ کر کے پیسے ضائع مت کریں بلکہ خود ایکسائز آفس تشریف لائیں اور اس سروس سے فائدہ اٹھائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.