چنگان ایلسوِن بمقابلہ ٹویوٹا یارِس – ایک کمپیریزن
اس تحریر میں ہم چنگان ایلسوِن کے اہم فیچرز اور تفصیلات کا ٹویوٹا یارِس کے ساتھ کمپیریزن کریں گے۔ ایلسوِن لوکل سیڈان سیگمنٹ میں آنے والی ایک نئی گاڑی ہے
یہ ایک بہترین اضافہ ہے کیونکہ اب خریداروں کو اس کیٹیگری میں ایک اور آپشن مل جائے گا۔ یارِس پچھلے تین مہینوں سے ریکارڈ سیلز کے ساتھ اس کیٹیگری میں نمایاں ہے۔ ٹویوٹا کی گاڑی نے اس عرصے میں ہونڈا سٹی اور سوِک کی مجموعی سیلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ ان دونوں سیڈان گاڑیوں کا مختصر کمپیریزن ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم ان دونوں گاڑیوں کے ٹاپ آف دی لائن ویرینٹس کو کمپیئر کریں گے۔
انجن اور پاور ٹرین:
چنگان ایلسوِن 1480cc کا انجن رکھتی ہے جو 106hp اور 145Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یارِس 1496cc کے انجن میں آتی ہے جو 106hp اور 140Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایلسوِن کا انجن سائز میں تھوڑا سا چھوٹا ہے؛ لیکن یہ یارِس کے انجن کے مقابلے میں زیادہ ٹارک اور اتنی ہی ہارس پاور پیدا کرتا ہے۔
ٹرانسمیشن – چنگان ایلسوِن بمقابلہ ٹویوٹا یارِس:
ٹویوٹا نے یارِس میں 7-اسپیڈ CVT انسٹال کر رکھی ہے، جبکہ ایلسوِن 5-اسپیڈ DCT آٹو ٹرانسمیشن کے ساتھ آئے گی۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ CVT کے مقابلے میں DCT زیادہ جدید ٹیکنالوجی ہے۔
ہیڈلیمپس:
چنگان ایلسوِن میں مبینہ طور پر ایڈجسٹیبل ہیلوجن پروجیکٹر فرنٹ لیمپس ہوں گے، جبکہ یارِس میں فرنٹ پر سادہ ہیلوجن لائٹس ہیں، جو ایلسوِن کو اس کیٹیگری میں برتری دے رہے ہیں۔ اس علاوہ دونوں گاڑیاں ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) رکھتی ہیں۔
پارکنگ سینسرز – چنگان ایلسوِن بمقابلہ ٹویوٹا یارِس:
ٹویوٹا کی سیڈان پارکنگ سینسرز نہیں رکھتی؛ البتہ متوقع طور پر ایلسوِن میں یہ فیچر پیش کیا گیا ہے، جو اس سیگمنٹ کی کسی گاڑی کے لیے زبردست فیچر ہے۔ اس کے علاوہ دونوں سیڈانز ریئر کیمرے رکھتی ہیں۔
سن رُوف:
چنگان نے سیڈان میں سن رُوف لگا رکھی ہے، جو کہ پاکستان میں ایسی گاڑیوں میں عام نہیں، جبکہ یارِس ایسا کوئی فیچر نہیں رکھتی۔
ٹچ اسکرین سائز:
یارِس میں 6.8 انچ ٹچ اسکرین ہے، جبکہ ایلسوِن 7-انچ اسکرین کے ساتھ آتی ہے۔
سیفٹی – چنگان ایلسوِن بمقابلہ ٹویوٹا یارِس:
یارِس اور ایلسوِن دونوں 2،2 ایئربیگز کے ساتھ آتی ہیں، جو اس حوالے سے دونوں کو برابر کی گاڑی بناتے ہیں۔
کروز کنٹرول:
ایلسوِن کروز کنٹرول کے ساتھ آتی ہے، جو لمبے روٹ پر بنا کسی جھنجھٹ کے ڈرائیو کرنے کے لیے ایک بہترین فیچر ہے۔ البتہ یارِس میں یہ آپشن موجود نہیں۔
قیمت:
یارِس آٹو کی موجودہ قیمت 29,99,000 روپے ہے جبکہ ایلسوِن کی متوقع قیمت تقریباً 25,49,000 روپے ہے۔ کمپنی کے مطابق قیمت جنوری میں سامنے لائی جائے گی۔