چنگان کارواں کا نیا ویرینٹ سامنے آگیا

چنگان پاکستان نے اپنی ایم پی وی چنگان کارواں کا اپ گریڈ شدی انجن کے ساتھ ایک نیا ویرینٹ ‘چنگان کارواں پلس’ لانچ کیا ہے۔ جس میں 1.2L EA-12 14 DOHC انجن دیا گیا ہے جو 5 سپیڈ مینوئل ٹرانسمشچن کے ساتھ 96.5 ہارس پاور اور 119 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، کار اسمبلر نے بتایا ہے کہ یہ نیا 1200 سی سی انجن 42 فیصد زیادہ پاورفُل ہے اور اس کی فیول ایوریج بھی 20 فیصد بہتر  ہے۔ دریں اثنا، کمپنی کے ایک اہلکار نے پاک ویلز کو بتایا کہ اپ گریڈ شدہ انجن کم rpm پر زیادہ رفتار فراہم کرتا ہے۔ دریں اثنا، بہتر ٹرانسمیشن بہتر گیئر شفٹنگ، ایندھن کی بچت جیسے فیچرز بھی گاڑی میں نظر آتے ہیں۔

پلس پیکیج

چنگن کارواؐ کے پلس پیکیج میں مزید یہ فیچرز بھی شامل ہیں:

دیگر تفصیلات اور خصوصیات

چنگان کارواں پلس کی دیگر نمایاں خصوصیات اور فیچرز یہ ہیں:

قیمت

گاڑی کی ابتدائی قیمت پرانے ویرینٹ والی، یعنی کہ 2999999 روپے ہے۔

بکنگ اور ڈیلیوری

کمپنی آفیشل کے مطابق کارواں پلس کی بکنگ کھلی ہے اور ڈیلیوری جون 2024 سے شروع ہو جائے گی۔ لہذا، اگر آپ یہ نئی گاڑی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو اپنی قریبی چنگان ڈیلرشپ پر جائیں اور بکنگ کروائیں۔

چنگان کاررواں پلس کے نئے ویرینٹ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ براہ کرم کمنٹس میں بتائیں۔

Exit mobile version