چنگان اوشان X7 کب لانچ ہوگی؟ تاریخ کا اعلان

انتظار ختم ہوا! چنگان پاکستان نے چنگان اوشان X7 کی لانچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے سی ای او دانیال ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں تاریخ کا اعلان کیا۔ انکا کہنا تھا کہ آخری بار میں نے آپ سے تقریباً ایک سال قبل اس بارے بات کی تھی اور آج میں آپ کے سامنے گاڑی کی لانچنگ کی تاریخ لے کر آیا ہوں۔

ویڈیو کے آخر میں لانچ کی تاریخ بتائی گئی ہے جو کہ 7.3.2022 ہے۔ یعنی یہ گاڑی 7 مارچ 2022 کو آئے گی۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی کا گلوبل پریمیئر ہے۔ یعنی پاکستان اور چین دنیا میں X7 پلس حاصل کرنے والے پہلے ممالک ہیں۔

اوشان چنگان کی پہلی کراس اوور SUV سیگمنٹ میں آنے والی پہلی گاڑی ہے کیونکہ ان کی پہلی ڈومیسٹک کار چنگان ایلسوِن ہے۔ آئیے لانچ سے قبل، اوشان کے کچھ متوقع فیچرز اور خصوصیات پر بات کرتے ہیں۔

نمایاں خصوصیات

ذرائع کے مطابق کار میں پُش اسٹارٹ بٹن، پینورامک سن روف اور الیکٹرک سیٹسں ہوں گی۔ گاڑی ایکو آئیڈل بھی ہے، یعنی گاڑی ٹریفک جام یا ریڈ سگنل کے دوران خود بخود بند ہو جائے گی، جس سے ایندھن کی بچت ہو گی۔

اس کے علاوہ گاڑی میں سٹیرنگ سینسٹیویٹی کا فیچر بھی پایا جاتا ہے، یعنی یہ گاڑی کی تیز رفتار کے دوران سخت ہو جاتا ہے۔ جس سے اس کی سٹیبلٹی بڑھ جاتی ہے۔ مزید برآں، گاڑی میں 10.25 انچ کی HMI اسکرین اور ٹچ پینل کلائمیٹ کنٹرول ہے۔ امید ہے کہ گاڑی کے دو ویرینٹس (5 سیٹر اور 7 سی) لانچ کیے جائیں گے۔

انجن اور ٹرانسمشن

گاڑی میں 1500 سی سی ٹربوچارج انجن دیا جائے گا جو 185 ہارس پاور اور 300Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 7 سپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

سیفٹی فیچرز

ہمارے ذرائع کے مطابق کار میں بہت سے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں جبکہ پرائمری آپشنز یہ ہیں۔

کمفرٹ

ہمارے ذرائع کے مطابق کار میں بہت سے کمفرٹ آپشنز دئیے گئے ہیں، بشمول:

Exit mobile version