کیا آپ آج چنگان اوشان X7 کی لانچ کیلئے تیار ہیں؟

چنگان پاکستان اپنی پہلی کراس اوور ایس یو وی اوشان X7 لانچ کرنے کیلئے بالکل تیار ہے، جس کے بعد گاڑی کے فیچرز، ویرینٹس، قیمت اور بکنگ کی تفصیلات سمیت تمام معلومات حتمی طور پر سامنے آ جائیں گی۔

اس سے قبل ہم نے سنا تھا کہ مقامی طور تیار کردہ چنگان اوشان X7 ڈسپلے کیلئے ڈیلرشپس تک پہنچائی جا رہی ہے۔ لانچ کے بعد آپ کسی بھی قریبی ڈیلرشپ پر جا کر نئی ایس یو وی دیکھ سکتے ہیں۔

اوشان X7 کا گلوبل پریمئیر

چانگان، اوشان X7 کے عالمی پریمیئر کی میزبانی کر رہا ہے، یعنی اوشان  X7 کی دنیا بھر میں یہ پہلی رونمائی ہے اور پاکستان اور چین اسے حاصل کرنے والے پہلے ممالک ہوں گے۔ کیا یہ دلچسپ نہیں ہے؟

متوقع فیچرز و دیگر خصوصیات

ہمارے ذرائع کے مطابق چنگان اوشان X7 کے دو ویرینٹس (5 سیٹر- 7سیٹر) لانچ کرے گا۔ دونوں ویرینٹس میں 1500 سی سی ٹربو چارجڈ انجن دیا جائے گا جو 185 ہارس پاور اور 300Nm ٹارک پیدا کرے گا۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 7 سپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (DCT) دی جا جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کار میں پش اسٹارٹ، پینورامک سن روف، الیکٹرک سیٹسں، اور ہیٹِیڈ سائیڈ ویو مِررز ہوں گے۔ گاڑی میں ایکو Idle بھی ہے، یعنی گاڑی ٹریفک جام یا ریڈ سگنل کے دوران خود بخود بند ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ کار میں سٹیئرنگ سینسٹیویٹی ہے، یعنی کہ تیز رفتار کے دوران یہ سخت ہو جاتا ہے اور اس کی سٹیبلٹی بھی بڑھ جاتی ہے۔ مزید برآں، گاڑی میں 10.25 انچ کا HMI (ہیومن مشین انٹرفیس) اور ٹچ پینل کلائمیٹ کنٹرول ہے۔

گاڑی میں بہت سے سیفٹی فیچرز بھی موجود ہوں گے جن میں 360 کیمرہ، ایمرجنسی بریکس، کولیژن وارننگ الرٹ، لین اسِسٹ، ہل اسِسٹ اور اڈاپٹیو کروز کنٹرول شامل ہیں۔

یہ مختصر تفصیل ہے اور ہم جانتے ہیں کہ چنگان اوشان X7 ایک مکمل پیکج اور قیمت کے بدلے ایک بہترین کراس اوور ہو گی۔

نئی کراس اوور ایس یو وی کی قیمت اور بکنگ کی تفصیلات کچھ ہی دیر میں سامنے آ جائیں گی اور ہم آج  آپ کے لیے اوشان X7 کا پہلا ریوئیو لے کر آئیں گے۔ لانچ ایونٹ کی کوریج اور فرسٹ لُک رئوئیو کیلئے پاک ویلز سے جڑے رہیں۔

 

Exit mobile version