چنگان اوشان X7 کی قیمت 400000 روپے کم کر دی گئی

پاکستان سوزوکی موٹرز، کِیا لکی موٹرز اور پیجو پاکستان کے بعد اب چنگان پاکستان نے بھی اپنی کراس اوور ایس یو وی اوشان X7 کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ گاڑی کی قیمت میں کمی محدود مدت کیلئے ہے جو 4 مئی سے لے کر 15 جون تک ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2023 میں چنگان پاکستان نے اسی گاڑی کی قیمت میں 250000 روپے کمی کی تھی اور یہ رواں ہفتے چوتھی کمپنی ہے جو قیمتوں میں کمی کا اعلان کر چکی ہے جو کہ ایک اور اہم پیش رفت ہے۔

اوشان X7 کی نئی قیمت

چنگان اوشانX7  کمفرٹ ویرینٹ کی قیمت اب 7999000 روپے ہے جبکہ گاڑی کی پرانی قیمت کی پرانی قیمت 8299000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 300000 روپے کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح اوشان فیوچر سینس کی قیمت میں 400000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8949000 روپے سے کم ہو کر 8549000 روپے ہو چکی ہے۔

قیمتوں میں زبردست کمی

پچھلے کچھ دنوں میں کار کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کِیا نے سٹونک کی قیمت میں 15 لاکھ روپے کمی کی ہے۔ اس کے علاوہ پیجو پاکستان نے 2008 کی قیمت میں  4.5لاکھ جبکہ پاکستان سوزوکی نے سوئفٹ کی قیمت میں 7.1 لاکھ روپے کمی کی ہے۔

قیمتوں میں اس حد تک کمی پاکستانی آٹو انڈسٹری میں شاذ و نادر ہی ہوتی ہے جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کار مینوفیکچررز کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں ان ایڈجسٹمنٹ کی وجہ کیا ہے؟ معروف ماہر اقتصادیات علی خضر  کے مطابق یہ ایڈجسٹمنٹ قیمتوں کو 40 لاکھ روپے سے نیچے رکھنے کی حکمت عملی کے مطابق ہے تاکہ نئے عائد ہونے والے جی ایس ٹی سے بچا جا سکے۔

اوشان X7 کی قیمت کے حوالے سے حالیہ اقدام کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Exit mobile version