چنگان نے ایلسوِن کی محدود بکنگ دوبارہ شروع دی

2 20,907

چنگان ماسٹر موٹرز نے اپنے صارفین کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے ایلسوِن کی محدود بکنگز شروع کر دی ہیں۔ البتہ بکنگ صرف فائنانسنگ کروانے والے صارفین کے لیے ہیں۔ یعنی وہ لوگ جو اپنی گاڑی بینک کے ذریعے بُک کروانا چاہتے ہیں، اب ایسا کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کمپنی نے ان نئی بکنگز کے لیے جولائی 2021 کی ڈلیوری تاریخ دی ہے۔ یعنی ایلسوِن کے چاہنے والوں کے لیے یہ ایک زبردست خبر ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کمپنی نے جنوری 2021 میں بکنگز بند کر دی تھیں۔

Changan Statement

اس سیڈان کی پاکستان میں رونمائی 11 دسمبر 2020 کو ہوئی تھی، تین ویرینٹ اور دو انجن اقسام کے ساتھ۔ یہ گاڑی VVT 1.37L انجن پیش کرتی ہے، 95hp اور 135Nm ٹارک کے ساتھ، یا 1.5 کے ساتھ جو 105hp اور 145Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ 1.3L ویرینٹ مینوئل ہے جبکہ 1.5L 5-اسپیڈ DCT آٹو ٹرانسمیشن کے ساتھ آئے گا۔

ان تین ویرینٹس میں 1.5-لیٹر DC کے ساتھ لگژری “لیومیئر” ایڈیشن بھی شامل ہے جو ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ویرینٹ ایسے فیچرز رکھتا ہے جن کا اس سیگمنٹ میں صرف خواب ہی دیکھا گیا ہے۔

ایلسوِن پر صارفین کی رائے:

ایلسوِن کو بکنگ کے آغاز کے بعد صارفین کی جانب سے زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ جیسا کہ پہلے کہا گیا کہ چنگان کو 14 جنوری ہی کو گاڑی کی بکنگ بند کرنا پڑی تھی، یعنی اُسی دن جس دن اسے عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ سیڈان “ہمارے جینوئن صارفین کی جانب سے جون تک کے لیے مکمل طور پر بُک ہے۔” بیان میں کہا گیا کہ چنگان ڈلیوری کا دورانیہ بڑھنے سے بچنے کے لیے نئی بکنگز نہیں لے رہا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ “قبل از وقت ڈلیوری کا وعدہ کرنے والے کسی بھی شخص کو کوئی ادائیگی نہ کریں۔” چنگان نے مزید کہا کہ وہ بکنگ جلد دوبارہ کھولے گا۔

کیا آپ بینک کے ذریعے ایلسوِن لینا چاہتے ہیں؟ اپنے خیالات نیچے کمنٹس میں پیش کیجیے۔

نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے آتے رہیے پاک ویلز بلاگ پر۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.