الیکٹرک گاڑیوں کی سستی بیٹریز مارکیٹ میں کب آئیں گی؟

جہاں ایک طرف الیکٹرک گاڑیاں ورلڈ آٹو انڈسٹری کا مستقبل سمجھا جا رہا تو دوسری جانب صارفین کے ذہنوں میں دو سوالات جنم لیتے نظر آ رہے ہیں۔ جن میں سے ایک الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری لائف اور دوسرا ان کی قیمت سے متعلق ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری لائف کی بات کریں تو بیٹریز کی کارکردگی وقت کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہے،اور اس عمل کو “کیلنڈر ایجنگ” کا نام دیا جاتا ہے – جس طرح سے انسانی زندگی زوال پذیر ہوتی ہے بالکل اسی طرح ان بیٹریز کی لائف بھی کم ہونے لگتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، عام طور پر بیٹریاں 8-10 سال تک چلتی ہیں۔ اگر مناسب دیکھ بھال کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس مدت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

اگر بات کی جائے کہ ان بیٹریوں کی تبدیلی پر کتنا خرچ آتا ہے؟ تو یہ الیکٹرک کار کے ماڈل پر منحصر ہے، بیٹریز کی تبدیلی کی لاگت 4,000 سے 20,000 ڈالر کے درمیان ہوسکتی ہے اور اگر آپ الیکٹرک گاڑی کے مالک ہیں، تو یہ گاڑی کی دیکھ بھال کیلئے آنے والی لاگت کا بڑا حصہ ہوگا۔

سستی بیٹریاں؟

سستی بیٹریوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے، اسٹور ڈاٹ، ایک فاسٹ سپیڈ چارج بیٹری بنانے والی ٹیک کمپنی نے کہا ہے کہ بیٹریوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار ابھی کافی دور ہے۔ کمپنے نے مزید کہا کہ صنعت کو اس نئے مرحلے پر شروع ہونے میں کم از کم 10 سال لگ سکتے ہیں۔ اس وقت تک عالمی کار ساز اداروں کو سیمی سولِڈ بیٹریوں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

اس کے علاوہ کمپنی نے مزید کہا کہ وہ فاسٹ اینڈ سیف چارجنگ سولِڈ اسٹیٹ بیٹریوں کی پیداوار کے عمل کو سامنے لانے کیلئے کام کر رہے ہیں، لیکن بڑے پیمانے پر پیداوار سے پہلے یہ ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ کمپنی کو 2028 تک بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے کی امید ہے۔

Exit mobile version