چیری ٹیگو 4 پرو کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

ایک طرف جبکہ ملک میں معاشی بدحالی کی وجہ سے درآمدات اور ایل سیز بند ہیں، چیری پاکستان نے اپنی کراس اوور ایس یو ویز کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیری ٹیگو 4 کی قیمت میں 600،000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6399000 روپے سے بڑھ کر 6999000 روپے ہو چکی ہے۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر مستحکم معاشی حالت اور سپلائی کی رکاوٹوں کی وجہ سے گاڑی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم، چیری ٹیگو 4 پرو کی تمام نئی بکنگ پر پرائس لاک پیش کر رہا ہے۔

مقامی آٹو انڈسٹری کی حالت زار

جیسا کہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص آٹو انڈسٹری کے لیے قیمتوں میں اضافہ حیران کن نہیں ہے۔ مقامی کار سیکٹر گاڑیوں کے بڑے حصوں کی درآمد پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، جو اسے براہ راست غیر ملکی کرنسی کی شرح سے جوڑتا ہے۔ دریں اثنا، حکومت نے مختلف درآمدی پابندیاں عائد کی ہیں جس کی وجہ سے مختلف کار کمپنیوں کے لیے تاخیر اور یہاں تک کہ پیداوار بند ہو گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے ایل سی جاری نہ کرنے سے صورتحال بد سے بدتر ہو چکی ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں بھی صورتحال ایسی ہی رہنے کی توقع ہے کیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ آٹو انڈسٹری کو اس حالت زار سے واپس آنے میں کم از کم 2-3 سال لگیں گے۔ معاشی حالت بہتر نہیں ہو رہی اور اسے سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ملانے سے تصویر مزید تاریک ہو جاتی ہے۔

چیری ٹیگو 4 پرو کے فیچرز و دیگر تفصیلات

چیری ٹیگو 4 پرو کے فیچرز اور دیگر تفصیلات ذیل میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔

انجن اور ٹرانسمشن

گاڑی میں 1500 سی سی ٹربوچارجڈ سی آئی انجن دیا گیا ہے جو 145 ہارس پاور اور 210 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ گاڑی میں سی وی ٹیی ٹرانسمشن اور تین ڈرائیونگ موڈز دئیے ہیں جن میں ایکو، نارمل اور سپورٹ شامل ہیں۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی میں ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس، ایل ای ڈی ڈی آر ایلز، ایل ای ڈی، رئیر لیمپ دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں سن روف اور روف ریلز بھی ہیں۔ گاڑی کے فرنٹ اور رئیر پر بون لیس وائپرز دئیے گئے ہیں۔ ویل سائز کی بات کی جائے تو گاڑی میں 17 انچ کے سپورٹس الائے ویلز ہیں اور ایک سپئیر ٹائر بھی دیا گیا ہے۔

انٹیرئیر

یہ ایک 5 سیٹر گاڑی ہے جس میں الیکٹرونک پاور سٹیرنگ جہاں میڈیا کنٹرولز بھی دئیے گئے ہیں۔ یہاں ای سے آٹومیٹک سنگل زون ہیں۔ گاڑی میں 5.7 انچ ٹی ایف ٹی ڈسپلے سپیڈومیٹر اور 10.25 انچ سنٹرل کونسول hd انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے۔

Exit mobile version