چیری ٹیگو 4 پرو بمقابہ 8 پرو- تفصیلی موازنہ

0 3,099

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ چیری ٹیگو 8 پرو کی باضابطہ رونمائی ہو چکی ہے اور ٹیگو 4 پرو بُکنگ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ لہذا، ہم نے ٹیگو 4 پرو اور ٹیگو 8 پرو کا موازنہ کرنے کا سوچا۔ ہم ان دونوں گاڑیوں کی نمایاں خصوصیات کا موازنہ کریں گے، تاکہ آپ اپنی پسند کی گاڑی خرید سکیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیگو 4 پانچ سیٹوں والی گاڑی ہے جبکہ ٹیگو 8 سات سیٹوں والی گاڑی ہے۔

پیمائش

ٹیگو 4 پرو 4318 ملی میٹر لمبی، 1830 ملی میٹر چوڑی اور 1670 ملی میٹر اونچی ہے جبکہ ٹیگو 8 پرو 4722 ملی میٹر لمبی، 1860 ملی میٹر چوڑی اور 1745 ملی میٹر اونچی ہے۔ یعنی ٹیگو 8 پرو ٹیگو 4 پرو سے زیادہ لمبی، چوڑی اور اونچی ہے۔ دریں اثنا، ٹیگو 4 پرو کی وہیل بیس 2630 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلیئرنس 185 ہے جبکہ ٹیگو 8 پرو کی وہیل بیس 2710 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلئیرنس 194 ملی میٹر ہے۔

انجن

5سیٹر ٹیگو 4 میں 1.5 ٹربو چارجڈ CI انجن دیا گیا ہے جو 145 ہارس پاور اور  210Nmٹارک پیدا کرتا ہے۔ دریں اثنا، 7 سیٹر ٹیگو 8 میں 1.6TGDi  انجن دیا گیا ہے جو 194.4 ہارس پاور اور 290Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 8 پرو کافی طاقتور ہے۔

دریں اثنا، 4 پرو میں میں 7 سپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمشن (DCT) جبکہ ٹیگو 8 پرو میں CVT ٹرانسمشن ہے۔ تاہم، دونوں کاروں میں تین ڈرائیو موڈز ہیں۔ جن میں نارمل، ایکو اور سپورٹ شامل ہے۔

ایکسٹیرئیر

دونوں کاروں میں ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس، ایل ای ڈی ڈی آر ایل، ایل ای ڈی ریئر لیمپ، سن روف، روف ریلز اور فرنٹ اور رئیر بون لیس وائپرز ہیں۔ سائیڈ پروفائل کی بات کریں تو ٹیگو 4 پرو آپ 17 انچ کے اسپورٹس الائے وہیلز اور 215/60/R17 ٹائر کا سائز دیکھیں گے جبکہ 8 پرو میں الائے ویلز کے ساتھ 235/55/R18 سائز کے ٹائر نظر آتے ہیں۔

انٹیرئیر

4 پرو میں الیکٹرانک پاور اسٹیئرنگ (EPS) دیا گیا ہے جس پر میڈیا کنٹرولز ہیں۔ گاڑی میں AC آٹومیٹک سنگل زون ہے۔ 8 پرو میں اسٹیئرنگ میڈیا کنٹرولز کے ساتھ الیکٹرانک پاور اسٹیئرنگ (EPS) ہے اور اس میں کلائمیٹ کنٹرول اور ریئر AC وینٹ کے ساتھ ڈوئل زون اے سی دیا گیا ہے۔

4 پرو میں 5.7 انچ TFT ڈسپلے سپیڈومیٹر اور 10.25 انچ کا سنٹرل کنسول HD  انفوٹینمنٹ سسٹم ہے۔ اس کے برعکس 8 پرو میں 10.25 انچ سینٹرل کنٹرول ایچ ڈی ڈسپلے اور کلسٹر کے لیے 12.3 انچ کا مکمل TFT ڈسپلے ہے۔

5 سیٹر ٹیگو 4 میں انٹیرئیر کلرٹون پی وی وی سیٹ کے ساتھ سیاہ اور سرخ ہے جبکہ ٹیگو 8 میں فاکس لیدر سیٹس کے ساتھ انٹیرئیر ٹون براؤن اور سیاہ ہے۔

کمفرٹ

4 پرو میں ڈرائیور سیٹ 6 وے مینوئل ایڈجسٹ ایبل ہے اور مسافر سیٹ 4 وے مینوئل ہے۔ دریں اثنا، 8 پرو میں 6 وے الیکٹرک ایڈجسٹ ایبل ڈرائیونگ اور مسافر سیٹسں اور صرف میموری ڈرائیور سیٹ ہے۔ مزید برآں، دونوں کاروں میں کروز کنٹرول، سمارٹ کی، پش اسٹارٹ، ریورس کیمرہ، اموبیلائزر اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) ہے۔

تاہم، 7-سیٹر میں ایڈیشنل فیچر کے طور پر فرنٹ  اور پارکنگ سینسرز ہیں۔

سیفٹی

ٹیگو4 پرو میں 2 ائیر بیگز جبکہ 8 پرو میں 6 ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں ٹریکشن کنٹرول سسٹم(TCS)، ABS، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن(EBD)، آٹومیٹک ڈرائیونگ اسسٹنس سسٹم (ADAS)، الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام (ESP)، ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول اور ہل ڈیسنٹ کنٹرول ( ایچ ڈی سی) جیسے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔

قیمت

چیری پاکستان نے ٹیگو 4 پرو کی قیمت 4599000 روپے میں جبکہ ٹیگو 8 پرو کی قیمت 6599000 روپے مقرر کی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.