چینی گروپ کا پاکستان میں الیکٹرک وہیکل پلانٹ لگانے کا اعلان

0 531

پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (EV) کے مستقبل سے متعلق اچھی خبر یہ ہے کہ  چین میں قائم گاؤس آٹو گروپ نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کراچی پورٹ کے سپیشل اکنامک زون (SEZ) میں تقریباً 1000 ایکڑ اراضی پر پلانٹ لگائے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ اے کے ڈی گروپ ایںڈ ہولڈنگز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ گاس آٹو آٹوموبائلز کی جدت اور ترقی اور وسائل کے انضمام پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی سلیکون ویلی، امریکہ میں رجسٹرڈ ہے جبکہ اس کے پراجیکٹس شنگھائی، چین میں ہیں۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ (BoI) کے دورے کے دوران گاؤس آٹو گروپ اور اے کے ڈی گروپ کے سی ای او نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ فارینہ مظہر سے ملاقات کی اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں گروپس نے پاکستان سے مقامی طور پر تیار شدہ الیکٹرک وہیکلز برآمد کرنے کے اپنے ارادوں کا بھی اظہار کیا۔

دریں اثنا، سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ نے وفد کو پاکستان کی نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔ جس سے نئے اور موجودہ مینوفیکچررز دونوں کو فائدہ ہوگا۔ تنظیم نے اپنے پروڈکشن پلانٹ کی ایک جامع پریزنٹیشن بھی پیش کی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ قیادت کو پہلے سے تیار کی جانے والی گاڑیوں کی مختلف اقسام سے آگاہ کیا ہے۔

ایم جی پاکستان کا الیکٹرک وہیکل پلانٹ

اس خبر سے متعلق گزشتہ ماہ ایم جی پاکستان کے نمائندے جاوید آفریدی نے اعلان کیا کہ ایم جی کا الیکٹرک وہیکل پلانٹ زیر تعمیر ہے۔ ایک سائٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے لکھا کہ پاکستان کا پہلا گیگا        NEV/EV پلانٹ زیر تعمیر ہے۔

جاوید آفریدی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں آپ زمین کا ایک وسیع ٹکرا دیکھ سکتے ہیں جہاں بھاری مشینری کام کر رہی ہے۔

گزشتہ سال، بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) نے فیصلہ کیا کہ پاکستان میں چین کے سب سے بڑے آٹوموبائل مینوفیکچرر اور پنجاب کے شہر رائے ونڈ میں پہلے نجی خصوصی اقتصادی زون (SEZ) میں داخلے کی سہولت فراہم کی جائے۔ یہ اجازت JW-SEZ رائیونڈ میں MG JW آٹوموبائل پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کو “زون انٹرپرائز” کے طور پر دی گئی تھی۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ نے وفد کو آزادانہ سرمایہ کاری کے نظام کے بارے میں بھی بتایا جو غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ یکساں سلوک کرتا ہے۔ تنظیم نے گاس آٹو گروپ کو پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی اور زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کیا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.