ہنڈا سٹی 1.2LM/T بمقابلہ یارس1.3L GLi M/T – مختصر موازنہ

5 2,830

اس موازنے میں ہم آج لانچ ہونے والی نئی ہنڈا سٹی اور ٹویوٹا یارس کو آمنے سامنے رکھیں گے۔ یہ دونوں گاڑیاں بی سیگمنٹ سیڈانز کی بیس ویرینٹس ہیں۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

ہنڈا سٹی کی بات کی جائے تو اس میں 1200 سی سی SOHC i-VTEC انجن دیا گیا ہے جو کہ 88 ہارس پاور اور 110Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب ٹویوٹا یارس میں 1300 سی سی GLi انجن دیا گیا ہے جو 97.8 ہارس پاور اور 123Nm ٹارک پیدا کرتا ہے یعنی یہ کہا جا سکتا ہے کہ یارس کا انجن سائز، ہارس پاور اور ٹارک میں تھوڑا بڑا ہے۔

اسی طرح دونوں گاڑیوں کی ٹرانسمیشن کا موازنہ کریں تو دونوں گاڑیاں ڈرائیو بائی وائر ٹیک کے ساتھ 5 سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی زیادہ موثر ہے کیونکہ اس ٹیکنالوجی میں ایکسیلیریٹر اور اِنٹیک بٹرفلائی کے درمیان تاروں کے بجائے ٓسینسر اور موٹرز لگی ہوتی ہیں۔

ایکسٹیرئیر:

ہنڈا سٹی میں ڈوول بیرل ہیلوجن ہیڈ لائٹس دی گئی ہیں جبکہ یارس میں 4 بیم ہیلوجن لائٹس دیکھنے کو ملتی ہیں۔ رئیر لائٹس کی بات کی جائے تو ہںڈا سٹی کی ہیلوجن رئیر لائٹس دی گئی ہیں جبکہ یارس میں ایل ای ڈی لائٹس ہیں۔ ہنڈا سٹی میں DRLs ہیں لیکن یارس میں ایسا کوئی فیچر نہیں دیا گیا۔ اسی طرح ہنڈا سٹی میں Fog lamps آپشنل ہیں جبکہ ایک بار پھر یارس میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

دونوں گاڑیوں میں 15 انچ کے سٹیل ویلز کے ساتھ 15 انچ کا سٹیل سپئیر ٹائر بھی دیا گیا ہے۔ ہنڈا سٹی میں کمپنی نے ٹرنک اوپنر کے ساتھ کی لیس انٹری کا فیچر دیا ہے جبکہ یارس میں ریموٹ ٹرنک اوپنر کے ساتھ سادہ چابی دی گئی ہے۔ یہاں بھی سٹی یارس سے برتر دیکھی جا سکتی ہے۔ اسکے علاوہ سٹی میں الیکٹرک ریٹریکٹیبل ڈور مررز دئیے گئے جبکہ یارس میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

ہنڈا سٹی کی گراؤنڈ کلئیرنس 171.8 ملی میٹر جبکہ یارس کی 175 ملی میٹر ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یارس لوکل سڑکوں کیلئے زیادہ موزوں ہے۔ دونوں گاڑیوں کے اگلے ٹائرز پر ڈسک بریک جبکہ پچھلے ٹائرز پر ڈرم بریک دی گئی ہے۔

انٹیرئیر:

دونوں گاڑیوں میں فیبرک سیٹس، اے سی، الیکٹرونک پاور سٹیرنگ  جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ سٹی میں ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپک سٹیرنگ دیا گیا ہے جبکہ یارس میں صرف ٹِلٹ سٹیرنگ دیکھنے کو ملتا ہے۔

سٹی میں دئیے گئے اضافی فیچرز میں ملٹی میڈیا سٹیرنگ بٹنز، ڈرائیور سیٹ ہائیٹ ایڈجسٹر اور آپشنل رئیر کیمرہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہنڈا سٹی میں 7 انچ ٹچ سکرین دی گئی ہے جبکہ یارس میں ٹچ سکرین نہیں ہے۔

سیفٹی فیچرز:

دونوں گاڑیوں میں ڈوول ائیر بیگز، امموبیلائزر اور ABS + EBD جیسے فیچرز موجود ہیں۔ دریں اثنا، یارس میں اضافی طور پر سٹیبلٹی کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول اور ہِل سٹارٹ اسسٹ کنٹرول جیسے خصوصیات دیکھنے کو ملتی ہیں جو اس گاڑی کو سفر کے لیے سٹی کی نسبت زیادہ محفوظ بناتی ہیں۔ دوسری جانب سٹی میں سکیورٹی الارم دیکھا جا سکتا ہے جو کہ یارس میں موجود نہیں ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.