سٹی 1.5 ایسپائر M/T بمقابلہ یارس 1.5L ATIV X M/T

ہنڈا کی جانب سے سٹی کے فیچر اور خصوصیات کے ساتھ ساتھ تمام ویرینٹس کی قیمتوں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ایسے میں سٹی L1.5 ایسپائر M/T کا یارس کا موازنہL 1.5 ATIV X M/T  کے ساتھ کریں گے۔

انجن اور ٹرانسمشن:

ہنڈا سٹی کی بات کی جائے تو اس میں 1500 سی سی SOHC i-VTEC انجن دیا گیا ہے جو کہ 118 ہارس پاور اور 145Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب ٹویوٹا یارس کے اس ویرینٹ میں 1500 سی سی 2NR-FE جو 106 ہارس پاور اور 140Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دونوں گاڑیوں میں ایک جیسا انجن دیا گیا ہے لیکن پاور کی بات کی جائے تو ہنڈا سٹی یارس سے چند قدم آگے نظر آتی ہے۔

اسی طرح دونوں گاڑیوں کی ٹرانسمیشن کا موازنہ کریں تو دونوں گاڑیوں کے 1500 سی سی انجن ڈرائیو بائی وائر ٹیکنالوجی کے ساتھ 5 سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتے  ہیں۔ سٹی میں صرف ایک ڈرائیونگ موڈ ( نارمل موڈ ) ہے جبکہ یارس کے میں دو ڈرائیونگ موڈز (Eco and Sport) دئیے گئے ہیں۔

ایکسٹیرئیر:

سٹی کے ایکسٹیرئیر کا یارس کے ساتھ موازنہ کریں تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ہنڈا سٹی یارس کی نسبت زیادہ پرکشش ہے۔ دونوں گاڑیوں میں ڈوول-بیرل ہیلوجن ہیڈ لائٹس، DRLs، فوگ لیمپس، 15 انچ کے الائے ویلز اور 15 انچ کا سٹیل سپئیر ویل بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیوں میں سمارٹ کی انٹری، فرنٹ ڈسک بریک اور ڈرم رئیر بریک جیسے فیچرز بھی دونوں گاڑیوں میں نظر آتے ہیں۔

ہںڈا سٹی میں رئیر ہیلوجن لائٹس جبکہ یارس میں ایل ای ڈی لائٹس دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرا فرق یہ ہے کہ سٹی میں الیکٹرک آٹومیٹک ریٹریکٹیبل ڈور مررز بھی دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ یارس میں ایسا کوئی فیچر موجود نہیں ہے۔ تیسرا فرق یہ ہے کہ سٹی کی گراؤنڈ کلئیرنس 171.8 ملی میٹر جبکہ یارس کی 175 ملی میٹر ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کیٹگری میں یارس ہنڈا سے بہتر ہے۔

انٹیرئیر:

انٹیرئیر کی بات کی جائے تو ہنڈا سٹی یہاں بھی یارس سے کچھ بہتر ہے۔ دونوں گاڑیوں میں فیبرک سیٹس دی گئی ہیں لیکن یارس کی سٹچنگ سٹی کی نسبت بہتر ہے۔ دونوں گاڑیوں میں پش سٹارٹ، ملٹی میڈیا سٹیرنگ بٹنز، آٹو کلائمیٹ کنٹرول سسٹم اور الیکٹرونک پاور سٹیرنگ دیا گیا ہے۔ سٹی میں ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپک سٹیرنگ دیا گیا ہے جبکہ یارس میں صرف ٹِلٹ سٹیرنگ دیکھنے کو ملتا ہے۔

سٹی میں دئیے گئے فیچرز میں اضافی فیچرز میں اے سی وینٹس، کروز کنٹرول اور ڈرائیور سیٹ ہائیٹ ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سٹی میں 9 انچ جبکہ یارس میں 6.8 انچ کی ٹچ سکرین دی گئی ہے۔

سیفٹی:

دونوں گاڑیوں میں سکیورٹی الارم، اِمموبلائزر، رئیر کیمرہ، دو ائیر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) اور الیکٹرونک برئیک ڈسٹری بیوشن (EBD) جیسے سکیورٹی فیچرز دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یارس میں تین اضافی سیفٹی فیچرز ہِل سٹارٹ اسسٹ، ٹریکشن کنٹرول اور وہیکل سٹیبلٹی کنٹرول (VSC) پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یارس سٹی سے زیادہ محفوظ گاڑی ثابت ہوتی ہے۔

قیمت:

ہنڈا نے سٹی 1500 ایسپائر M/T ویرینٹ کی قیمت 3,019,000 روپے مقرر کی ہے جبکہ یارس 1500 سی سی ATIV X M/T کی قیمت 2,719,000 رکھی گئی ہے۔ ایسے میں دونوں گاڑیوں کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کا فرق پایا جاتا ہے۔

ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر کی بات کی جائے تو سٹی یارس سے بہتر نظر آتی ہے لیکن سیفٹی میں یارس سٹی سے آگے ہے۔ اسی طرح سٹی یارس سے 3 لاکھ روپے مہنگی ہے۔

Exit mobile version