انجن آئل کا رنگ کیا بتاتا ہے؟

جیسے جیسے گاڑی چلتی ہے اور اسپیڈومیٹر میں نمبر بدلتے رہتے ہیں ویسے ویسے گاڑی کا انجن آئل بھی استعمال ہوتا رہتا ہے۔ پھر ایک ایسا وقت آتا ہے کہ جب انجن آئل کی تبدیلی بہت ضروری ہوجاتی ہے اور پرانا انجن آئل استعمال کرتے رہنے سے آپ کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ گاڑی میں موجود انجن آئل کا رنگ بہت کچھ بیان کرتا ہے خاص طور پر  یہ کہ کیا اسے تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ آپ آئل کے رنگ سے انجن کے مختلف مسائل کا بھی اندازہ لگا سکتے ہیں۔

انجن آئل کا اصل کام انجن کے پرزوں کو چکنا رکھنا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنا کام ٹھیک ٹھیک کر سکیں۔ یہی آئل انجن کی گرمائی کو بھی اپنے اندر جذب کرتا ہے اور اسے بہت زیادہ گرم ہونے سے بچاتا ہے۔ یہ آئل دراصل انجن کے تمام حصوں میں گردش کرتا ہے اور اس کام کے دوران وہ گاڑھا اور گدلا ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس سے آئل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور وہ انجن کے مختلف حصوں میں ٹھیک سے گردش نہیں کر پاتا۔

اگر آپ کو بالکل بھی اندازہ نہیں کہ گاڑی میں انجن آئل کب تبدیل کرنا چاہیے؟ تو اس سوال کا جواب آپ کو محض انجن آئل کا رنگ دیکھ کر بھی مل سکتا ہے۔ تو آئیے، اس بارے میں مزید تفصیل سے بات کرتے ہیں۔

کریمی رنگ

انجن آئل کا کریمی یا دودھیا رنگ ظاہر کرتا ہے کہ ہیڈ گیس کٹ میں کوئی لیکیج ہے۔ اگر کار کولنٹ استعمال ہوچکا ہے اور ایگزاسٹ سے سفید دھواں نکل رہا ہے تو پھر یقیناً اس کی وجہ ہیڈ گیس کٹ کی خرابی ہے۔ اگر یہ علامات موجود نہیں تو پھر یہ گندہ پانی ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آئل کا رنگ کریمی ہوگیا ہو۔ یہ اس وقت ہوتا ہے کہ جب آپ تھوڑے فاصلے کے لیے گاڑی چلاتے ہوں۔ اس لیے بہتر ہے کہ اپنی گاڑی کو تھوڑا زیادہ چلائیں تاکہ پانی کے بخارات ہوا میں اڑ جائیں۔

گہرا رنگ

انجن آئل کا رنگ گہرا ہوجانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انجن آئل خراب ہوچکا ہے۔ عام طور پر لوگ اس غلط فہمی کا شکار نظر آتے ہیں حالانکہ انجن آئل کئی اور وجوہات سے بھی گہرے نیلے رنگ کا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انجن آئل کے برینڈ پر بھی منحصر ہے کہ جس کی وجہ سے رنگ گہرا ہوسکتا ہے۔ البتہ اگر انجن آئل کا رنگ گہرا ہے اور وہ گاڑھا بھی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آئل میں گندگی شامل ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ انجن کی بہت زیادہ گرمائی کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے مگر ایسی صورت میں آئل سے جلنے کی بو بھی آتی ہے جسے ڈپ اسٹک سونگھ کر پرکھا جاسکتا ہے۔ اگر انجن آئل بھورا یعنی براؤن یا ڈارک براؤن ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ بالکل ٹھیک ہے لیکن اگر اس کا رنگ کالا ہوجائے تو پھر یہ پریشانی کی بات ہے۔

نیچے ایک سادہ سا چارٹ دیا جا رہا ہے جسے دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کون سے رنگ انجن آئل کو تبدیل کرنے یا نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

Exit mobile version