پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری کو شدید خطرہ

0 3,366

وفاقی حکومت کی نئی معاشی پالیسی، جس نے ضروری اشیا کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) سے پیشگی منظوری لی ہے، نے آٹو انڈسٹری کے لیے سنگین مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، یہ طریقہ کار آٹو انڈسٹری کی دیگر بڑی درآمدات کے ساتھ گاڑیوں کی مکمل طور پر CKD کٹس کی درآمد میں مسائل کا باعث بن رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ CKD کٹس کے درآمد کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے اگلے ہفتے تک تمام بڑی کار کمپنیوں کی مقامی سطح پر گاڑیوں کی پروڈکشن رک جائے گی۔ یہ مسئلہ مقامی دکانداروں اور ڈیلرز سمیت پوری سپلائی چین کو بھی متاثر کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ ساری صورتحال دیہاڑی دار طبقے اور کنٹریکٹ ورکرز کی بے روزگاری کا سبب بن سکتی ہے۔

PAMA  ڈائریکٹر کی سٹیٹ بینک کے گورنر سے ملاقات

ایک میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) عبدالوحید خان نے سٹیٹ بینک کے گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو بتایا کہ ادائیگیوں میں تاخیر غیر ملکی سپلائرز کو برا تاثر دیتی ہے۔ انھوں  نے کہا کہ اس سے پاکستان میں سامان برآمد کرنے سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے ایک بہت بڑا کاروباری خطرہ بھی پیدا کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے طویل مدت میں مقامی آٹو سیکٹر کو نقصان پہنچے گا۔

عبدالوحید خان نے سٹیٹ بینک کے گورنر پر زور دیا کہ وہ  CKDیونٹس کی درآمدات کے لیے بروقت منظوری فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پیداوار میں مدد ملے گی، روزگار کا تحفظ ہو گا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں اعتماد بحال ہو گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.