ڈی ایف ایس کے گلوری500 جلد پاکستانی سڑکوں پر نظر آئے گی

0 18,967

آج کل پاکستانی آٹو انڈسٹری میں صرف اور صرف ایس یو ویز کا شور سنائی دیتا ہے۔ ہر کار کمپنی یکے بعد دیگرے جدید اور بہترین ایس یو وی متعارف کروا رہی ہے۔

اسی طرح ریگل موٹرز کی جانب سے بھی ایک نئی ایس یو وی سامنے لائی گئی ہے جسے ڈی ایف ایس کے گلوری 500 کا نام دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ریگل موٹرز رواں سال کے اواخر یعنی اکتوبر میں اس گاڑی کو لانچ کرے گی۔

گلوری 500 کی لانچنگ بارے سن کر ہمیں وہ وقت ضرور یاد آتا ہے کہ جب ریگل موٹرز کے برانڈ “پرنس ڈی ایف ایس” نے پاک وہیلز کے ساتھ مل کر ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں اکیس روزہ فری ٹیسٹ ڈرائیو ایونٹ بھی شامل کیا گیا۔ اس ایونٹ کا مقصد پاکستانیوں کو اِس ایس یو وی کی خصوصیات سے متعارف کروانا تھا۔

ایونٹ میں دو گلوری 580 پروز اور ایک گلوری 580 نے کراچی سے پشاور کا سفر کیا۔ اس ٹیسٹ ڈرائیوا کے دوران اِن ایس یو ویز نے ہر شہر میں قیام کیا تاکہ ان کی کارکردگی کا بہترین طریقے سے مشاہدہ کیا جا سکے۔ کیا ہی کمال ہو کہ ریگل موٹرز اس نئی ایس یو وی کی لانچنگ کے موقع پر ایک بار پھر اسی طرز کے ایونٹ کا انعقاد کرے۔

ڈی ایف ایس کے گلوری 500 کے فیچرز

نئی متعارف کروائی جانے والی “ڈی ایف ایس کے گلوری 500” ایک پانچ سیٹر سب کومپیکٹ کراس اوور ایس یو وی ہے جو 1500 سی سی انجن پر مشتمل ہے۔ اس کی لمبائی 4.3 میٹر، چوڑائی 1.8 میٹر جبکہ اونچائی 1.6 میٹر ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں مندرجہ ذیل فیچرز بھی شامل ہیں۔

  • 116 ہارس پاور
  • 5 این-ایم ٹارک
  • وائس کمانڈ فنکشن
  • آٹومیٹک ہیڈ لیمپس
  • آٹومیٹک وائپرز
  • الیکٹرونک پارکنگ
  • بریک آٹو ہولڈ
  • پینورامک سن روف
  • 7 انچ کی فلوٹنگ ٹچ سکرین
  • ملٹی فنکشن سٹیرنگ وہیل
  • ائیر بیگز
  • اے بی ایس اور ای بی ڈی
  • ریورس اسسٹ

متوقع قیمت

رپورٹس کے مطابق ڈی ایف ایس کے گلوری 500 کی متوقع قیمت 35 لاکھ ہے جو کہ گلوری 580 اور گلوری 580 پروز سے کم ہے۔

ایک سرسری تقابل

ڈی ایف ایس کے گلوری 500 پاکستان کی بی سیگمنٹ کراس اوور ایس یو ویز کو ٹکر دے سکتی ہے جن میں ایم جی زیڈ ایس، ہنڈا ویزل اور نِسان جیوک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایس یو وی پاکستانی آٹو انڈسٹری میں سب سے مشہور گاڑی ہے۔ ڈی ایف ایس کے لانچنگ کے بعد ایس یو ویز کے سحر میں مزید اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.