کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی کار کے لیے کون سی بیٹری بہترین ہے؟
ہو سکتا ہے کہ سخت گرمیوں کے مقابلے میں آپ کو سردیاں زیادہ اچھی لگتی ہوں، لیکن سرد موسم گاڑیوں کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ سردیوں میں آپ کی کار بیٹری کے خراب ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ بیٹریاں گاڑی کا پاور ہاؤس ہوتی ہیں اور کاروں کو پاور دینے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ بیٹریاں وائپرز چلانے، میوزک سننے، لائٹس وغیرہ کھولنے کے کام آتی ہیں۔ بیٹریاں انجن چلنے کے بعد خود کو ریچارج کرتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ ہمیشہ چلتی رہیں گی، کچھ وقت کے بعد آپ کو انہیں تبدیل کرنا پڑے گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ کو مختلف قسم کی بیٹریوں کے بارے میں معلومات ہو۔
بیٹریوں کی قسمیں:
مختلف قسم کی بیٹریوں کی description نیچے دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی شخص اپنی گاڑی کی ضرورت کے مطابق بیٹری کو اچھی طرح چیک کرے اور فیصلہ کرے۔
سلوَر کیلشیم بیٹریاں:
- یہ بیٹری کیلشیم الائے رکھتی ہے جو ایک مختلف چارجڈ پلیٹ میں موجود ہوتا ہے۔
- یہ fluid loss کو کم کرتی ہے اس لیے ان کا ڈسچارج کا rate سست ہوتا ہے۔
- Fluid میں گھومنے والے بلبلے بہت اہم ہیں کیونکہ وہ تیزاب کی مختلف densities کو مکس کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
- لیکن اگر بیٹری اوور چارج ہو جائے تو اسے نقصان پہنچتا ہے۔
Ignition بیٹریاں:
- ان بیٹریز کو SLI (اسٹارٹنگ، لائٹنگ اور اگنیشن) بیٹری بھی کہا جاتا ہے۔
- جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہ بیٹریاں نہ صرف کار کو اسٹارٹ کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ ریڈیو، لائٹ وغیرہ چلانے کے لیے بھی پاور دیتی ہیں۔
- یہ بیٹریاں short bursts میں پاور فراہم کرتی ہیں کیونکہ ان بیٹریوں کے چارج اور ڈسچارج ہونے میں وقت لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں shallow cycles رکھنے والی بیٹریاں بھی کہا جاتاہے۔
ڈِیپ سائیکل بیٹریاں:
- یہ بیٹریاں لمبے عرصے کے لیے پاور دینے کے قابل ہوتی ہیں۔
- اس قسم کی بیٹریاں چھوٹی تفریحی گاڑیوں، میرین گاڑیوں اور گالف کارٹس کے لیے بہترین ہوتی ہیں۔
- وِنڈ اور سولر پاور بھی انہی بیٹریوں کا استعمال کرکے اسٹور کی جاتی ہے۔
- ان بیٹریوں کی چارج capacity ان کی زیادہ موٹی پلیٹوں کی وجہ سے بڑھ جاتی ہے۔
- ان بیٹریوں کا استعمال کاروں میں نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ زیادہ ڈسچارجنگ پاور رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جلد ختم ہو جاتی ہیں۔
- یہ بیٹریاں مہنگی بھی ہوتی ہیں۔
- اگر آپ لمبے عرصے تک اپنی گاڑی کو ڈرائیو نہیں کرتے ہیں تو آپ کی گاڑی کی بیٹری ریچارج ہونے کے قابل نہیں رہے گی۔
Wet cell بیٹریاں:
- یہ بیٹریاں اپنے اندر liquid رکھتی ہیں جو ان کے الیکٹرولائٹ بناتا ہے۔
- یہ liquid پانی، سلفیورک ایسڈ اور سِیسے (lead) کا ملاپ ہوتا ہے۔
- یہ بیٹریاں بہت عام ہیں کیونکہ یہ سستی ہوتی ہیں۔
- ان بیٹریوں میں suspended پلیٹیں استعمال ہوتی ہیں۔ یہ پلیٹیں ایک الگ case میں sealed ہوتی ہیں۔ case کے اندر یہ پلیٹیں negative پلیٹوں کی حیثیت سے ایک دوسرے کے ساتھ insulated ہوتی ہیں۔
- یہ وَیٹ سَیل بیٹریاں maintenance فری یا serviceable دونوں میں دستیاب ہوتی ہیں۔ لیکن ان میں کچھ فرق ہوتا ہے جیسا کہ serviceable بیٹروں میں آپ کو بیٹری میں تیزاب کا لیول وقتاً فوقتاً چیک کرنا پڑتا ہے اور جب بھی یہ لیول نیچے جائے تو آپ کو اسے بھرنا پڑتا ہے، جبکہ maintenance فری بیٹریوں میں اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔
- یہ بیٹریاں sealed یونٹ میں آتی ہیں اور کیس میں ایک والو ہوتا ہے جو گیسوں کو regulate کرنے میں مدد دیتا ہے۔
Valve regulated lead acid بیٹریاں:
- نام سے ہی ظاہر ہے کہ ان بیٹریوں میں valves ہوتے ہیں۔
- یہ valves پریشرائزڈ ہوتے ہیں اور بیٹری کی casing پر موجود ہوتے ہیں۔
- یہ بیٹریاں maintenance فری بیٹریوں کی ایک قسم ہیں۔
- انہیں اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ بیٹری میں پانی ڈالنے کی ضرورت نہ پڑے اور ان کی maintenance بھی کم ہوتی ہے۔
- ان بیٹریوں کی سروس نہیں ہو سکتی بلکہ انہیں تبدیل کر دیا جاتا ہے کیونکہ یہ sealed ہوتی ہیں۔ sealed container میں موجود گیس پانی بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور اس لیے بیٹری میں سے fluid ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔
Absorption glass mat (AGM) بیٹریاں:
- Sealed بیٹریوں کے مقابلے میں یہ بیٹریاں short bursts کی مدد سے زیادہ پاور دیتی ہیں۔
- اس کی وجہ الیکٹرولائٹ اور پتلے فائبرگلاس surface mat کے درمیان تیزی سے ہونے والا reaction ہے۔
- یہ دوسری sealed بیٹریوں کے مقابلے میں short bursts میں پاور کی زیادہ شرح دیتی ہے جو الیکٹرولائٹ اور پتلے فائبر گلاس surface mat کے درمیان تیزی سے ہونے والے reaction کی بدولت ہوتی ہے۔
لیتھیم آیون بیٹریاں:
- یہ کم وزن بیٹریاں ہوتی ہیں اور فیول میں بچت دینے والی بہتر ڈرائیو دیتی ہیں۔
- یہ بیٹرایں مہنگی ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر ہائی پرفارمنس گاڑیوں اور الیکٹرک کاروں میں استعمال ہوتی ہیں لیکن یہ زیادہ تر گاڑیوں کے ساتھ incompatible ہوتی ہیں۔
- لیتھیم آیون بیٹریاں تقریباً 3 سال کی مختصر لائف رکھتی ہیں۔
Gel cell بیٹریاں – (silica پر مبنی الیکٹرولائٹ کی وجہ سے یہ نام پڑا)
- ڈِیپ سائیکل ایپلی کیشنز جیسا کہ گالف اور میرین گاڑیوں کے لیے یہ بیٹریاں بہترین ہیں۔
- یہ بیٹریاں انتہائی ٹھنڈے یا گرم موسم میں کام نہیں کرتِیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اسٹارٹر بیٹری کے طور پر کارآمد نہیں لیکن پھر بھی یہ بہت اچھی بیٹریاں ہوتی ہیں۔