پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں، توقعات سے کہیں سستی ہونے کا امکان

پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت اس وقت خوب پھل پھول رہی ہے۔ روز ہی کسی نہ کسی نئی EV کی خبر سامنے آتی ہے۔ پہلے ہم نے EVs کی درآمد پر ٹیکس میں بڑی رعایت کے بارے میں سُنا۔ پھر EV پالیسی کے نفاذ کی خبر سامنے آئی۔ اب حال ہی میں ہمیں پتہ چلا ہے کہ حکومت EVs پر آٹو مینوفیکچررز کو مزید ٹیکس رعایتیں دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں گی مجموعی قیمت آپ کی توقعات سے کہیں کم ہوگی۔

اس کے علاوہ یہ آرڈیننس نئی پٹرول گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے تک کا وِد ہولڈنگ ٹیکس لگائے گا۔ یہ حکومت کی جانب سے پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ‘آن منی’ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے طریقہ ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں پر مزید ٹیکس رعایتیں

حکومت پاکستان اگلے ہفتے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے اعلان پر غور کر رہی ہے۔ یہ آرڈیننس یہ رعایتیں تجویز کرتا ہے:

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے یہ ٹیکس رعایتیں تجویز کی تھیں۔

پٹرول گاڑیوں پر ایڈیشنل ودہولڈنگ ٹیکس

اس آرڈیننس کے تحت حکومت کچھ اس طرح ایڈیشنل ٹیکس چارج کرے گی:

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں

ٹیکس پر مزید رعایتیں مقامی الیکٹرک کار مینوفیکچررز اور اسمبلرز کو سکھ کا سانس فراہم کریں گی۔ نتیجتاً پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتیں مزید نیچے جائیں گی اور EVs سستی ہوں گی۔ اس کے علاوہ نیا آرڈیننس نئی پٹرول گاڑیوں کی خریداری پر ایڈیشنل ود ہولڈنگ ٹیکس لگائے گا۔ یوں خریداروں کے لیے نئی پٹرول گاڑی خریدنا مہنگا ہو جائے گا۔ نتیجتاً وہ پٹرول گاڑیوں کے بجائے نئی EV خریدنے کو ترجیح دیں گے۔

 

Exit mobile version