چینی صدر پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کریں گے

0 1,490

چینی صدر شی جن پنگ رواں سال جون میں پاکستا ن کا دورہ کریں گے۔ اُن کے شیڈول میں ایک الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹ کا افتتاح کرنا بھی شامل ہے۔ یہ پلانٹ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے سب سے بڑے پرائیوٹ وینچر کی ملکیت ہے۔ 

یہ جوائنٹ وینچر فوٹون JW آٹو پارک (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے نام سے ہے۔ یہ جوائنٹ وینچر پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے مورس گیراجز کے ساتھ معاہدہ بھی کر چکا ہے۔ اس کے لیے فریقین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط بھی ہو چکے ہیں۔ 

مورس گیراجز برطانوی ادارہ ہے، لیکن حال ہی میں اسے ایک چینی کمپنی نے خرید لیا ہے۔ MG موٹرز برطانیہ میں گاڑیوں کی ڈیزائننگ، تیاری اور مارکیٹنگ کا کام کرتا ہے۔ JW فورلینڈ ایک نجی پاکستانی کمپنی ہے جو چینی ادارے چانگ شا فوٹون کے ساتھ 50 فیصد شراکت داری رکھتی ہے۔ JW فورلینڈ اور چانگ شا فوٹون کے مابین اس شراکت داری کے تحت ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کے لیے حکومت سے گرین فیلڈ اسٹیٹس ملنے کے بعد 150 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی۔ 

اس پلانٹ کی ابتدائی پیداواری گنجائش 30,000 کاریں سالانہ ہے۔ یہ مینوفیکچرنگ پلانٹ لاہور کے قریب ایک 50 ایکڑ کی اراضی پر موجود ہے۔ JW فورلینڈ نے پچھلے سال پاکستان میں الیکٹرک بسیں بنانے کا کارخانہ لگانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ یہ منصوبہ ڈائیوو کے تعاون سے تھا اور دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ 

پیداوار کے پہلے مرحلے میں SUVs، مِنی وینز، ڈیمپ ٹرک اور کارگو گاڑیوں جیسی گاڑیاں بنانا شامل ہے۔ ان گاڑیوں کی تیاریوں کا پہلا مرحلہ تقریباً 500 افراد کو روزگار فراہم کرے گا۔ جوائنٹ وینچر کی جانب سے 300 ملین ڈالرز کی مزید سرمایہ کاری کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اس منصوبے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا آغاز کیا جا سکے۔ اس سرمایہ کاری کے بعد پیداواری گنجائش 1,00,000 یونٹس سالانہ تک پہنچے گی۔ پلانٹ مزید 100 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوگا اور اس سے مزید 3,500 لوگوں کو روزگار میسر ہوگا۔ 

دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بسیں، ہیوی ٹرک اور دیگر توانائی بچت گاڑیاں شامل ہوں گی۔ فوٹون اور JW کے جوائنٹ وینچر کا ہدف اگلے پانچ سالوں میں پاکستان میں کمرشل گاڑیاں بنانے والا ایک بڑا ادارہ بننا ہے۔ جہاں تک EVs کا تعلق ہے تو موجودہ حکومت پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں کی ترویج کے لیے ایک EV پالیسی پر زور دے رہی ہے۔ اس وقت اگر نئی EV پالیسی کی شرائط و ضوابط سازگار ہوئیں تو فوٹون-JW جوائنٹ وینچر آگے بڑھ سکتا ہے۔ 

مزید معلوماتی مواد کے لیے آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.