مقامی سطح پر تیار کردہ ایم جی ایچ ایس ایکسائیٹ کی خصوصی تصاویر

اس سے قبل ہم گزشتہ بلاگز میں MG HS Excite کے حوالے سے اس کے فیچرز اور دیگر خصوصیات پر تفصیلی بلاگ لکھ چکے ہیں اور یہ بھی کہ یہ گاڑی ایم جی پاکستان کی HS رینج میں حالیہ اضافہ ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے مقامی مارکیٹ میں ایچ ایسنس ویرینٹ لانچ کیا تھا لیکن اب کمپنی بیس ویرینٹ یعنی کہ ایکسائیٹ ویرینٹ بھی سامنے لا چکی ہے۔

ایم جی ایچ ایس ایکسائیٹ انٹری لیول ویریئنٹ ہے، جس میں ایسنس ویریئنٹ کے مقابلے تھوڑی کم خصوصیات دی گئی ہیں۔ بہرحال، گاڑی کے ایکسٹیرئیر  اور انٹیرئر سے متعلق جامع معلومات پیش کرنے کے لیے ذیل میں کار کی کچھ خصوصی تصاویر دی گئی ہیں۔

خصوصی تصاویر

ایکسٹیرئیر

گاڑی کے فرنٹ، سائیڈ اور رئیر پروفائل پر آپ کو مینوئل لیولنگ کے ساتھ پروجیکٹر ہیلوجن ہیڈلائٹس، فالو می فالو ہوم ہیڈ لیمپس، ایل ای ڈی ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs)، LED ٹیل لیمپ، انٹیلیجنٹ ہیڈ لیمپس کنٹرول، سپوئلر، ہیٹنگ کے ساتھ الیکٹرک ڈور مررز، سمارٹ انٹری، الیکٹرک فولڈنگ سائیڈ ویو مررز، ہیٹڈ ڈور مررز اور 215/60R17 ٹائر جیسے فیچرز دیکھنے کو ملتے ہیں۔

انٹیرئیر

گاڑی کے انٹیرئیر کی بات کریں تو یہاں پی وی وی اور پی یو سیٹس، 7 انچ کا TFT انسٹرومینٹ پینل، 10.1 انچ انفوٹینمنٹ ڈسپلے، نارمل، ایکو، سپورٹس اور کسٹم ڈرائیونگ موڈز، ملٹی فنکشننگ سٹیئرنگ وہیل، سمارٹ فون کنکشن، ڈرائیور کا 6 وے مینوئل ایڈجسٹ ایبل، پیسنجر سیٹس 4 وے مینوئلی ایڈجسٹ ایبل، ڈسٹ فلٹر، فرنٹ اور رئیر الیکٹرک ونڈوز وغیرہ۔

آپ کو کون سی خصوصیات اور فیچرز یہاں سب سے زیادہ قابل ذکر لگتی کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Exit mobile version