گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، 1001سی سی سے 2000سی سی تک کی گاڑیوں کی متوقع قیمتیں سامنے آگئیں

1 14,077

حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی کے اعلان سے قبل بہت سی قیاس آرائیاں پائی جا رہی ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ آٹو پالیسی تاریخ کی بہترین آٹو پالیسی ہوگی لیکن اس پالیسی میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ 850، 2000 سی سی اور اس سے اوپ تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

1001سی سی سے 2000سی سی سیگمنٹ میں بہترین گاڑیوں کا شمار ہوتا ہے جس میں کلٹس سے لے کر سپورٹیج تک تمام گاڑیاں نظر آتی ہیں۔ اس سیگمنٹ میں ہیچ بیک، سیڈان اور کراس اوور جیسی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت اس کیٹگری میں شامل گاڑیوں کی قیمت پر کیا اثر پڑے گا۔

1001سی سی سے 2000سی سی کی قیمتوں میں متوقع کمی

ہم امید کرتے ہیں کہ نئی آٹو پالیسی تمام گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں 2.5 فیصد کمی تجویز کرے گی۔ جس ک بعد 1001 سی سی سے 2000 سی سی تک گاڑیوں پر عائد ایف ای ڈی میں 2.5 سے 5 فیصد تک کمی دیکھی جائے گی جبکہ گاڑیوں کی ex-factory prices میں 2.31 فیصد کمی آئے گی۔

1300 سی سی گاڑیاں

اس کیٹگری میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی تین سیڈانز (یارس، ایلسون، ساگا) جبکہ دو ہیچ بیک (سوئفٹ اور فا)  شامل ہیں۔ ہمارے فارمولا کے مطابق 1300 سی سی یارس کے 4 ویرینٹس کی قیمتوں میں 65,902 روپے، 62,332 روپے، 63,998 روپے اور 59,714 روپے  کمی واقع ہوگی۔( یہ قیمتیں نیچے دئیے گئے چارٹ میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں)۔

پروٹون ساگا کے 3 ویرینٹس کی قیمتوں میں 52,955 روپے،50,575 روپے، 47,005 روپے کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

چنگان ایلسون کے دو ویریںٹس کی قیمتوں میں 52,336 روپے اور 58,286 روپے کمی واقع ہوسکتی ہے۔

اسی طرح فا V2 کی قیمت میں 38,310 روپے کی کمی کی جا سکتی ہے جبکہ سوزوکی سوئفٹ کے دو ویرینٹس کی قیمتوں میں 48,314 روپے اور 52,598 روپے کی کمی کی جا سکتی ہے۔

1500 اور 1600 سی سی گاڑیاں

اس کیٹگری میں 1500 سی سی انجن پر مشتمل تین سیڈانز (یارس، ایلسون، سوِک) جبکہ چار ایس یو ویز (BR-V, Glory 580, 580 Pro, and Proton X70) شامل ہیں۔

ہمارے اندازے کے مطابق 1500 سی سی یارس کے دو ویرینٹس کی قیمتوں میں 71,376 روپے اور 67,330 روپے کی کمی ہو سکتی ہے جبکہ 1500 سی سی ایلسون ویرینٹ کی قیمت میں 63,070 روپے کی کمی دیکھی جائے گی۔ اسی طرح 1500 سوِک ٹربو کے دو ویرینٹس کی قیمتوں میں 111,836 روپے اور 105,886 روپے کمی کی جائے گی۔

1500 سی سی ایس یو ویز کی بات کی جائے تو ہنڈا BR-V کی قیمتوں میں 78,992 روپے، 75,184 روپے،  اور 82,800 روپے کمی کی جائے گی۔ DFSK گلوری 580  کے دو ویرینٹس کی قیمتوں میں 102,316 روپے اور96,366 روپے کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اسی طرح  پروٹوں X70 کے دو ویرینٹس کی قیمتوں میں 111,622 روپے اور   118,762روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔

1600 سی سی گاڑیوں کی بات کی جائے تو پاکستان میں صرف ایک ہی 1600 سی سی گاڑی تیار کی جاتی ہے جو کہ کرولا Altis X ہے اور اس کے دو ویرینٹس کی قیمتوں میں 80,182 روپے اور  76,612روپے کمی واقع ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں 1500 سی سی اور 1600 سی سی گاڑیوں کی موجودہ اور متوقع نئی قیمتیں یہ ہیں۔

1800 سی سی گاڑیاں

اس کیٹگری میں دو سیڈانز (کرولا اور سوِک) اور ایک ایس یو وی (گلوری 580) شامل ہے۔

1800 سی سی کرولا آلٹس کے چار ویرینٹس کی قیمتوں میں 94,700 روپے، 95,176 روپے، 84,466 روپے اور 88,036 روپے کمی کی جا سکتی ہے۔  1800 سی سی سوِک کے دو ویرینٹس کی قیمتیں 88,750 روپے اور 94,700 روپے کم کی جا سکتی ہیں۔ اسی طرح 1800 سی سی DFSK گلوری کی قیمت 105,886 تک کم ہو سکتی ہے۔

2000 سی سی گاڑیاں

2000 سی سی کی اس کیٹگری میں ایک سیڈان (ہیونڈائی ایلانٹرا) اور دو ایس یو ویز ( کِیا سپورٹیج اور ہیونڈائی ٹوسان) شامل ہیں۔

ہمارے اندازے کے مطابق ایلانٹرا کی قیمت میں 96,366 روپے کمی کی جا سکتی ہے جبکہ  2000 سی سی ٹوسان کی قیمتیں 133,256 روپے اور 121,356 روپے کم کی جا سکتی ہیں۔ اس طرح سپورٹیج کے دو ویرینٹس کی قیمتوں میں 128,496 روپے اور 116,596 روپے کمی کی جا سکتی ہے۔

نئی آٹو پالیسی پاکستان میں آٹو کمپنیوں کیلئے خوشخبری لے کر آ رہی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ کیا یہ کمپنیز یہ فائدہ صارفین تک پہنچائیں گے۔ اوپر دی گئی متوقع قیمتوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.