گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، 2000 سی سی سے اوپر گاڑیوں کی متوقع قیمتیں سامنے آگئیں

3 3,116

حکومت کی جانب سے تمام گاڑیوں پر عائد ایف ای ڈی (FED) ختم کرنے پر گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اسی طرح 2000 سی سی گاڑیوں کی بات کی جائے کِیا سورینٹو اور ٹویاٹو فارچیونر کی قیمتوں میں بھی 2.32 فیصد کمی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ x factory prices ہیں جو کہ ذیل میں تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔

:ٹویوٹا فارچیونر

ٹویوٹا انڈس کی جانب سے اِس ایس یو وی کے چار ویرینٹس سامنے آئے ہیں۔  فارچیونر 2.7G کی قیمت میں 185,577 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 7,813,423 روپے ہوگی جبکہ اس کی موجودہ قیمت 7,999,000 روپے ہے۔ دوسرے ویرینٹ فارچیونر 2.7 VVTi کی موجودہ قیمت 9,299,000 روپے ہے جبکہ 215,737 روپے کی کمی کے بعد یہ گاڑی 9,083,263 روپے میں دستیاب ہوگی۔

فارچیونر کے تیسرے ویرینٹ 2.8 Sigma 4 کی قیمت میں 223,857 روپے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 9,425,143 روپے ہوگی جبکہ اس کی موجودہ قیمت 9,649,000 روپے ہے۔ اسی طرح فارچیونر کے چوتھے ویرینٹ  TRD Sportino کی قیمت میں 218,057 روپے کمی کی جائے گی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9,180,943 روپے ہو جائے گی جبکہ اس کی موجودہ قیمت 9,399,000 روپے ہے۔

:کِیا سورینٹو

اس کیٹیگری میں دوسری گاڑی کِیا سورینٹو ہے جس کے مارکیٹ میں تین ویرینٹ موجود ہیں۔ سورینٹو 2.4 AWD کی قیمت میں 185,577 روپے کمی کے بعد اس کی قیمت 7,813,423 روپے ہو جائے گی جبکہ اس کی موجودہ قیمت 7,999,000 روپے ہے۔ سورینٹو کے دوسرے ویرینٹ سورینٹو2.4 FWD کی موجودہ قیمت 6,999,000 روپے ہے جو 162,377 روپے کمی کے بعد 6,836,623 ہو سکتی ہے۔ اسی طرح سوریںٹو 3.5 FWD کی قیمت 194,857 روپے کی کمی کے بعد 8,204,143 روپے ہوجائے گی جبکہ اس کی موجودہ قیمت 8,399,000 روپے ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے یہ چارٹ دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.