ملت ٹریکٹرز کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا، نوٹیفکیشن جعلی نکلا
جہاں ایک بائک اور کار کمپنیز قیمتوں میں یکے بعد دیگرے اضافوں کا اعلان کر رہی ہیں تو وہیں چند جعلی نوٹیفکیشن بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔ جن میں سے ایک نوٹیفکیشن ملت ٹریکٹر کی قیمتوں میں تازہ اضافے کا ہے۔ جس کے مطابق کمپنی نے ٹریکٹرز کی قیمت میں 9 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔
تاہم، پاک ویلز نے جب اس بارے تفصیلات حاصل کرنے کیلئے کمپنی سے رابطہ کیا تو کمپنی آفیشل نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
خیال رہے کہ ملت ٹریکٹرز نے 16 فروری 2023 کو آخری بار قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ کمپنی کے بعد اس کے بعد آنے والے تمام نوٹیفکیشن جعلی ہیں۔
ملت ٹریکٹرز کی موجودہ قیمتیں یہ ہیں۔