پروٹون کے کسٹمرز کیلئے بڑی خوشخبری

پروٹون کے کسٹمرز کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ الحاج آٹو موٹیو نے اعلان کیا ہے کہ ملائیشیا میں کورونا کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا میں صنعتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے سے پروٹون کو اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الحاج آٹوموٹو اور پروٹون ملائیشیا مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں ڈلیوریز کو جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے بعد اب نہ صرف CBU یونٹس کے زیر التوا آرڈرز مکمل کیے جائیں گے بلکہ اب گاڑیوں کو پاکستان میں مقامی طور پر بھی تیار کیا جا سکے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ملائیشیا میں کورونا کی وجہ سے  لاک کے باعث CKD کٹس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی جس کے بعد پروٹون X70 اور ساگا کی مقامی طور پر تیاری تعطیل کا شکار تھی۔

گاڑیوں کی ڈلیوریز کا شیڈول

الحاج موٹرز کا کہنا ہے کہ کمپنی گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ انھوں نے صارفین مزید کہا ہے کہ ہم آپ کو بہت جلد CBU اور CKD گاڑیوں کے نظر ثانی شدہ شیڈول کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

کمپنی نے مشکل وقت صبر کا مظاہرہ کرنے پر صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈلیوریز میں تاخیر کی وجہ سے صارفین کو ہونے والی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہیں جس کے لیے ہم دوبارہ معذرت خواہ ہیں۔

آخر میں کمپنی نے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اگلے اعلان میں اچھی خبر کا انتظار کریں۔

کورونا اور اس کی پابندیوں نے آٹو انڈسٹری کو عالمی سطح پر بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور ملائیشیا میں پابندیوں کی وجہ سے پروٹون الحاج آٹوموٹیو سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کمپنی ہے۔ ملائیشیا میں پابندیوں کے باعث کمپنی اپنی گاڑیوں کے CKD کٹس اور CBU یونٹس درآمد کرنے سے قاصر رہی ہے لیکن حالیہ اعلان کے بعد ہم امید کرتے ہیں کہ جلد پروٹون کی تیار کردہ گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔

اس اعلان بارے آپ کی کیا رائے ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Exit mobile version