بالآخر کرولا کراس آ گئی، آپ اس طرح بُک کروا سکتے ہیں!

0 29,053

بالآخر ٹویوٹا کرولا کراس طویل انتظار کے بعد میدان میں آ گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ گاڑی دسمبر 2020 میں آنا تھی، لیکن اس میں تاخیر ہو گئی۔ لیکن ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC) کے مطابق اب گاڑی کی بکنگ کھول دی گئی ہے۔ جبکہ اس کی ڈلیوریز یکم جولائی 2021 سے شروع ہوں گی۔

کرولا کراس کے ویرینٹس:

کمپنی نے یہ گاڑی تین ویرینٹس میں پیش کی ہے؛ پریمیم ہائی گریڈ، اسمارٹ مِڈ گریڈ اور لو گریڈ۔

بکنگ کی رقم:

آپ یہ گاڑی لو اور مِڈ ویرینٹس کے لیے 30 لاکھ روپے اور ہائی ویرینٹ کے لیے 40 لاکھ روپے کی جزوی ادائیگی پر بک کروا سکتے ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کمپنی اس گاڑی کے صرف CBU یونٹس فروخت کرے گی اور اسے مقامی طور پر اسمبل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

ویرینٹس کی قیمت:

خبروں کے مطابق ان تین ویرینٹس کی قیمتیں ہیں:

  • لو گریڈ 76,89,000 روپے
  • اسمارٹ مڈ گریڈ 81,99,000 روپے
  • پریمیم ہائی گریڈ 83,99,000 روپے

کرولا کراس کے نمایاں فیچرز:

اس آنے والی SUV کے چند نمایاں فیچرز یہ ہیں۔

پیمائش:

کرولا کراس TNGA-C (ٹویوٹا نیو گلوبل آرکی ٹیکچر) پلیٹ فارم پر مبنی ہے، جو فرنٹ اور AWD دونوں کومپیکٹ گاڑیوں کی کلاس کے لیے وقف ہے۔ یہ وہی پلیٹ فارم ہے جو 12 ویں جنریشن کی کرولا کے ساتھ ساتھ CH-R میں آتا ہے۔

پیمائش دیکھیں تو کرولا کراس 4460mm لمبی، 1825mm چوڑی جبکہ 1620mm اونچی ہے۔ وِیل بیس 2640mm کی پیمائش رکھتا ہے۔ مقابلے میں دیکھیں تو یہ کرولا کراس کو 12 ویں جنریشن کی کرولا سیڈان سے 170mm چھوٹا، 45mm چوڑا اور 165mm اونچا بناتا ہے۔ اس کے مقابلے میں کرولا کراس کی ویل بیس بھی 12 ویں جنریشن کی کرولا کے مقابلے میں 60mm کم ہے۔

انجن:

تینوں ویرینٹس 1.8-لیٹر 2ZR-FXE انجن کے ساتھ آتے ہیں۔ یہ پرائیس کے علاوہ 12 ویں جنریشن کی کرولا ہائبرڈ سیڈان اور CH-R میں استعمال ہونے والا انجن ہی ہے۔ یہ انجن 98HP اور 142NM ٹارک پیدا کرتا ہے۔

اس میں ایک الیکٹرک موٹر بھی ہے جو 72HP کے ساتھ 163NM ٹارک رکھتی ہے اور پٹرول انجن کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ ٹوٹل نیٹ سسٹم پاور، دوسرے الفاظ میں کرولا کراس کا کُل پاور آؤٹ پٹ 121HP ہے۔

اس میں الیکٹرونیکلی کنٹرولڈ کنٹی نیوسلی ویری ایبل ٹرانسمیشن (EVCT) ہے۔ پاکستان آنے والی CBU کے تمام ورژنز 17 انچ کے ‏215/60الائے ویلز رکھتے ہیں۔

کرولا کراس کا ٹاپ ویرینٹ:

صرف ٹاپ ویرینٹ میں ہی فٹ سینسر کے ساتھ پاور ٹیل گیٹ ہے۔ جہاں تک انٹیریئر کا معاملہ ہے تو ٹاپ ورژن میں چمڑے کا ہے جبکہ دوسرے ویرینٹس میں فیبرک سیٹس ہیں۔ تینوں ویرینٹس میں نشستوں کی دوسری قطار ‏60:40 اسپلٹ فنکشن رکھتی ہے۔ صرف ٹاپ ویرینٹ ہی میں اسٹینڈرڈ سائز سن رُوف ہے (پینورامک نہیں)۔

ٹاپ ویرینٹ مینوئل پیسنجر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ پاور-ایڈجسٹ ایبل ڈرائیور سیٹ رکھتا ہے۔ کرولا کراس کے دوسرے ویرینٹس میں مینوئل ڈرائیور اور مینوئل پیسنجر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔ لو/بَیس ویرینٹ میں ریئر AC وینٹس بھی نہیں ہیں البتہ مِڈ اور ہائی ویرینٹ میں یہ موجود ہیں۔ کروز کنٹرول، رَین سینسنگ وائپر بھی بَیس ماڈل میں دستیاب نہیں۔

انفوٹینمنٹ سسٹم کے طور پر بَیس ماڈل میں بلوٹوتھ compatibility کے ساتھ بنیادی CD سسٹم ہے۔ مِڈ اور ہائی ویرینٹس ایک 8 انچ کا اسکرین ڈسپلے ہیڈ یونٹ رکھتے ہیں۔ تمام ورژنز 6 اسپیکرز رکھتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ ڈجیٹل کلسٹر کے بارے میں جاننا پسند کریں گے، جی ہاں یہ موجود ہے لیکن صرف ٹاپ/ہائی ویرینٹ میں۔

مڈ اور لو ویرینٹس ایک اینالوگ اسپیڈ اورRPM میٹر رکھتے ہیں 4.2انچ کے MID کلر ڈسپلے کے ساتھ۔ تمام ورژنز  آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول کے ساتھ آتے ہیں لیکن مڈ اور ہائی میں ڈوئل فرنٹ زونز ہیں، جبکہ بَیس ماڈل سنگل-زون سیٹنگ کے ساتھ آتا ہے۔

سیفٹی:

کرولا کراس کے تمام ورژنز میں ABS، VSC کے ساتھ ساتھ ہِل اسٹارٹ اسسٹ ہے۔ الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن/EBD کے ساتھ ساتھ بریک اسسٹ بھی اسٹینڈرڈ کی حیثیت سے آتا ہے۔ جہاں تک ایئر بیگز کا معاملہ ہے تو تمام ورژنز فرنٹ ایئر بیگز رکھتے ہیں، لیکن ٹاپ ویرینٹ میں کرٹین کے علاوہ ڈرائیو کے لیے knee ایئر بیگ بھی ہے۔ اموبلائزر اسٹینڈرڈ کے طور پر شامل ہے۔ بَیس ماڈل 2 ریئر پارکنگ سینسرز رکھتا ہے جبکہ مِڈ اور ہائی میں فرنٹ پارکنگ سینسرز بھی موجود ہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.