ہیوال H6 ہائبرڈ EVکا پہلا یونٹ پاکستان پہنچ گیا

1 4,120

ایس یو ویز کے بعد اب ہائبرڈ گاڑیاں بھی پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی ہیں۔ سب سے پہلے ایم جی کی جانب سے ایم جی HS کا پلگ اِن ہائبرڈ ویرینٹ لایا گیا اور اب ہیوال کیجانب سے H6 ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی سامنے لائی گئی ہے۔ یہ یونٹ فی الحال کراچی میں ہیوال شوروم (آٹو موٹیو ٹیکنالوجیز) میں ڈسپلے کی گئی ہے۔

گاڑی کے انٹرنیشنل فیچرز اور دیگر خصوصیات ذیل میں تفصیل سے درج ہیں۔

پیمائش

ہیوال H6 کے ہائبرڈ ویرینٹ کی پیمائس وہی ہے جو پٹرول ویرینٹ کی ہے۔ گاڑی کی لمبائی 4653 ملی میٹر، چوڑائی 1886 ملی میٹر اور اونچائی 1724 ملی میٹر ہے جبکہ گراؤنڈ کلیئرنس 210 ملی میٹر اور فیول ٹینک کی گنجائش 60 لیٹر ہے۔

انجن

ہیوال H6 ہائبرڈ الیکٹرک ویرینٹ میں 1500 سی سی انجن دیا گیا ہے جو کہ 147 ہارس پاور اور 230Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گاڑی کی ہائبرڈ ڈرائیو DHT (ٹرانسمشن) کے ساتھ bhp245 کی مشترکہ طاقت اور Nm530 کا مشترکہ ٹارک فراہم کرتا ہے۔ ہیوال H6 ہائبرڈ الیکٹرک ویرینٹ کا سب سے بہترین فیچر جو اس گاڑی کو دیگر گاڑیوں پر برتری دیتا وہ یہ ہے کہ گاڑی کو ہائبرڈ فنکشن کی فعالیت کے لیے کسی بیرونی چارجر یا پلگ اِن سسٹم کی ضرورت نہیں ہے۔

ایکسٹیرئیر

ہیوال H6  HEVدیکھنے میں کسی حد تک ہیوال H6 جیسی ہی لگتی ہے لیکن اس ویرینٹ کا فرنٹ پروفائل تھوڑا مخلتف بہے جہاں ایک بڑی فرنٹ گرِل، لوئز سپلٹر اور نئے فوگ لیمپس نظر آتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر H6 کی تیسری جنریشن کا فیس لفٹ ہے۔ گاڑی میں نظر آںے والے دیگر فیچرز میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس، ایل ای ڈی ٹیل لائٹس، LED فوگ لائٹس، LED ڈے ٹائم رننگ لائٹس اور 19 انچ کے الائے ویلز شامل ہیں۔

اںٹیرئیر

ہیوال H6 ہائبرڈ الیکٹرک ویرینٹ میں تمام جدید فیچرز دئیے گئے ہیں جن میں ہیوال کا سِگنیچر فیچر ہیڈ اَپ ڈسپلے، ایمبئینٹ لائٹننگ، وینٹی لیٹد سیٹس، 12.3 ملٹی انفارمیشن انچ ٹچ سکرین، فاسٹ چارجنگ، 8 سپیکروں والا سراؤنڈ ساؤنڈ، پش سٹارٹ، N95 فلٹر اور Anion ائیر فلٹر شامل ہیں۔

سیفٹی

سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو اس گاڑی میں 6 ائیر بیگز، آٹو ریورس اور آٹومیٹک پارکنگ فیچرز ، ٹریکشن کنٹرول، الیکٹرونک سٹیبلٹی، ہِل ڈیسںٹ اسسٹ اور ہِل ہولڈ کنٹرول وغیرہ جیسے سیفٹی فیچرز پائے جاتے ہیں۔

مقامی مارکیٹ میں H6 HEV کا مقابلہ MG HS PHEV اور ٹویوٹا کرولا کراس سے ہوگا۔ تاہم دیکھنا ہے کہ ہیوال کب باضابطہ طور پر ہائبرڈ SUV لانچ کرتا ہے۔ ہم نے گاڑی کے پہلے ٹیسٹ یونٹ کو حاصل کر لیا ہے، اور ہم آپ کے لیے بہت جلد اس سے متعلق ویڈیو لا رہے ہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.