خدا حافظ MG3، خوش آمدید MG4: جاوید آفریدی کی ٹویٹ
گزشتہ چند سالوں سے شروع ہونے والی MG3 کی کہانی کو خدا حافظ کہتے ہوئے جاوید آفریدی نے ایک نئی ٹویٹ کی ہے جس میں ایک کار MG4 کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ جسے MG4 کا نام دیا گیا ہے جو کہ ایک مکمل الیکٹرک ہیچ بیک ہے۔ اس سے قبل جاوید آفریدی پچھلے کچھ سالوں میں MG3 کے بارے میں متعدد بار ٹویٹ کر چکے ہیں، جن میں صارفین سے پوچھا گیا کہ “کیا آپ ایم جی 3 کے لیے تیار ہیں؟”اور ان کئی سالوں کے جاوید آفریدی MG3 کو نظر انداز کرتے ہوئے اگلی کار MG4 کی جانب بڑھنے لگے ہیں۔
اب MG3 کو بھول جائیں اور اس سیریز میں اگلی کار کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔ اپنی حالیہ ٹویٹ میں جاوید آفریدی نے ایم جی 4 کی تصاویر شیئر کیں جس میں ایک مختصر تفصیل کے ساتھ کار سے متعلق اہم معلومات سامنے لائی گئی ہیں۔ ٹویٹ کے مطابق کار 490.85 کلومیٹر فی چارج کے ساتھ 35 منٹ میں مکمل چارج ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کار لاہور تا پشاور موٹروے ایک ہی چارج پر جا سکتی ہے۔
MG4 FULLY ELECTRIC
100% CHARGE IN 35 MINUTES.
DISTANCE: 490.85 KM.LAHORE TO PESHAWAR MOTORWAY ON A SINGLE CHARGE. pic.twitter.com/uoIcRl02eA
— Javed Afridi (@JAfridi10) November 30, 2022
MG4 کو چینی مارکیٹ میں MG Mulan کے نام سے جانا جاتا ہے – کار کو رواں سال کے شروع میں لانچ کیا گیا تھا اور اس کی سیل کا آغاز یورپ سے کیا گیا تھا۔ اب اس کار کو سیلز کے لحاظ سے ایک کامیاب الیکٹرک کار سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سب سے سستی الیکٹرک ایم جی کار کے طور پر بھی جانی جاتی ہے، یہ نیبولا ماڈیولر اسکیل ایبل پلیٹ فارم پر بنائی گئی ہے جو روبک کیوب بیٹریوں سے مل کر ہے۔
بیٹری اور پاور
گاڑی میں بیٹری کے دو آپشنز دئیے گئے ہیں۔ 51kWh بیٹری 350 کلومیٹر جبکہ 64kWh بیٹری 450 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں، ایک فلیگ شپ AWD ماڈل جو 330kWپاور کیساتھ 600Nmٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ابھی لانچ ہونا باقی ہے۔
توقع ہے کہ اس کار کو نیوزی لینڈ، مشرق وسطیٰ، میکسیکو، آسٹریلیا اور جنوبی امریکہ اور اس کے بعد دیگر مارکیٹوں میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ MG پہلے سے ہی مکمل الیکٹرک کراس اوور ZS EV پیش کر رہا ہے جس کی قیمت 62.5 لاکھ ہے۔ ایم جی 4 کی لانچ کے حوالے سے مارکیٹ میں ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے۔ تب تک آپ کو بس انتظار کرنا ہوگا۔
نئی ایم جی کار کے بارے میں جاوید آفریدی کی تازہ ٹویٹ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔