فورلینڈ سفاری پاکستان میں لانچ کر دی گئی – فیچر و دیگر خصوصیات

فورلینڈ سفاری پاکستان میں لانچ کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے پاکستانی کمرشل گاڑیوں کی مارکیٹ میں گاڑی کے دو ویرینٹس لانچ کیے ہیں۔ جن میں ڈیلکس اور کمفرٹ ویرینٹس شامل ہیں۔ آئیے سفاری فورلینڈ کے فیچرز اور خصوصیات پر گہری نظر ڈالتے ہیں۔

سائز

فورلینڈ سفاری کی لمبائی میں 4200 ملی میٹر، چوڑائی 1680 ملی میٹر اور اونچائی 1965 ملی میٹر ہے۔ اس ایم پی وی کی وہیل بیس 270 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلئیرنس  172ملی میٹر ہے جو کہ گاڑی کو کافی آرام دہ بناتی ہے۔

انجن

سفاری کے دونوں ویرینٹس میں 1480 سی سی 6 سپیڈ ان لائن 4 سلنڈر انجن دیا گیا ہے جو کہ ایک بہترین آپشن ہے۔ الیکٹرانک فیول انجیکٹر کے ساتھ یہ انجن مل کر ایک متحرک اور موثر کارکردگی دکھاتا ہے۔

فیچرز

فورلینڈ سفاری میں بہت سے فیچرز دئیے گئے ہیں جو کہ ذیل میں درج کیے گئے ہیں۔

حفاظتی خصوصیات

فورلینڈ سفاری میں دی گئی حفاطتی خصوصیات ذیل میں بیان کی گئی ہیں۔

فورلینڈ سفاری کمفرٹ

سفاری کمفرٹ ویرینٹ ڈیلکس جیسا ہی انجن دیا گیا ہے۔ دونوں ویرئنٹس کا سائز بھی ایک جیسا ہی ہے لیکن کچھ فیچرز کا فرق پایا جاتا ہے۔ اس ویریںٹ میں ریئر اے سی، ڈوئل ٹون پینٹ، سنٹرل لاکنگ، فرنٹ ڈور پاور ونڈو، 7 انچ ٹچ اسکرین ایچ ڈی ڈسپلے، بلوٹوتھ، فرنٹ فوگ لیمپ، ریورس کیمرہ، اے بی ایس بریکنگ سسٹم، اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ جیسی خصوصیات شامل نہیں ہیں۔

فورلینڈ سفاری کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Exit mobile version