فارچیونر لیجینڈر اور ریوو روکو پاکستان میں آگئیں

1 4,274

ہم نے دو ماہ قبل آپ کو بتایا تھا کہ ٹویوٹا فارچیونر اور ریوو کیلئے کچھ نئی مںصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس سے قبل ہم نے ان گاڑیوں کے فیس لفٹ ماڈلز بھی مقامی سڑکوں پر دیکھے تھے۔ جس کے بعد آخرکار ٹویوٹا کی جانب سے حتمی خبر آ چکی ہے اور وہ یہ ہے کہ کمپنی فارچیونر لیجینڈر اور ٹویوٹا ریوو روکو کے فیس لفٹ ماڈلز متعارف کروا رہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان فیس لفٹ ماڈلز کے علاوہ ٹویوٹا فارچیونر اور ٹویوٹا ریوو ویرںٹس بھی فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ٹویوٹا فارچیونر ویرینٹس

کمپنی7 سیٹر ایس یو وی فارچیونر کے 4 ویرینٹس آفر کر رہی ہے۔

فارچیونر 4×4 لیجینڈر (2755 سی سی ڈیزل)

فارچیونر 4×4 S AT (2755 سی سی ڈیزل)

فارچیونر 4×4AT V  (2694 سی سی پیٹرول)

فارچیونر 4×4 AT G (2694 سی سی پیٹرول)

ٹویوٹا ریوو ویرینٹس

ٹویوٹا آف روڈر، پِک اپ ٹرک ریوو کے چار ویرینٹس آفر کر رہا ہے۔

ریوو 4×4 روکو (2755 سی سی ڈیزل)

ریوو 4×4 V AT (2755 سی سی ڈیزل)

ریوو 4×4 G AT (2755 سی سی ڈیزل)

ریوو 4×4 G MT (2755 سی سی ڈیزل)

بکنگز

ہمارے ذرائع کے مطابق ٹویوٹا نے آج سے ڈیلرشپ کے لیے نئی فارچیونر اور ریوو ویرینٹس کے آرڈرز لینے کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سرکاری بکنگ رواں ہفتے شروع ہو جائے گی۔

ٹویوٹا کی دونوں گاڑیاں اپنے سیگمنٹ میں پسندیدہ گاڑیاں ہیں۔ ملک میں پیٹرول گاڑیوں کے مداحوں کیلئے یہ نئے فیس لفٹ بڑی خوشخبری ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ان کا ٹویوٹا کاروں کی فروخت پر کتنا اثر پڑتا ہے۔

فارچیونر لیجنڈر اور ریوو روکو کی آفیشل قیمتوں، تفصیلات اور خصوصیات کے لیے پاک ویلز ڈاٹ کام وزٹ کرتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.