ایلسون، یارس، ساگا، ایلانٹرا و دیگر گاڑیوں کی فیول ایوریج

0 11,032

ایلسون، یارس، ساگا، ایلانٹرا سمیت مختلف انجن، ٹرانسمشنز اور قیمتوں والی ہر قسم کی گاڑیوں کی فیول ایوریج ذیل میں درج ہے۔

چنگان ایلسون

چنگان ایلسون پاکستان میں سب سے بہترین فیول ایوریج والی گاڑی مانی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ گاڑی ہماری پسندیدہ سیڈان ہے۔ 1500 سی سی ایلسون لیومری کی شہر میں فیول ایوریج  13 سے 14 کلومیٹر فی لیٹر ہے جبکہ ہائی وے پر 17 کلومیٹر فی لیٹر تک ہے۔

ٹویوٹا یارس

ٹاپ آف دی لائن 1500 سی سی CVT ATIV X ٹویوٹا یارس کی شہر میں فیول ایوریج 11 سے 12.5 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 14 سے 15 کلومیٹر فی لیٹر تک ہے۔

ہنڈا سوِک RS ٹربو

ہنڈا سوِک RS ٹربو کی شہر میں فیول ایوریج 10 سے 12 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 13 کلومیٹر فی لیٹر تک ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا

2000 سی سی ایلانٹرا کی شہر میں فیول ایوریج 10 سے 11 کلومیٹر فی لیٹر ہے جبکہ ہائی وے پر 16 سے 17 کلومیٹر فی لیٹر تک ہے۔

ہیونڈائی سوناٹا

ہیونڈائی کی دوسری سیڈان سوناٹا ایلانٹرا سے کہیں زیادہ پریمیم کار ہے۔ اس کے 2500 سی سی ویرینٹ کی شہر میں فیول ایوریج 10 سے 11 کلومیٹر فی لیٹر ہے جبکہ ہائی وے پر 15 سے 17 کلومیٹر فی لیٹر تک ہے۔

پروٹون ساگا

پروٹون ساگا اپنی ناقص فیول ایوریج کے لیے جانا جاتا ہے، اور ہم نے اپنے ریوئیو میں بھی یہی نوٹ کیا ہے۔ 1300 سی سی A/T  ایس ویرینٹ کی شہر میں فیول ایوریج 10 کلومیٹر فی لیٹر سے کم ہے جبکہ ہائی وے پر 13 کلومیٹر فی لیٹر تک جاتی ہے۔

ٹویوٹا کرولا کراس

پاکستان کی مشہور ایس یو ویز کی بات کی جائے تو ٹویوٹا کی نئی لانچ ہونے والی ہائبرڈ ایس یو وی، ٹویوٹا کرولا کراس کی شہر میں فیول ایوریج 18 سے 21 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی پر 22 سے 25 کلومیٹر فی لیٹر تک جاتی ہے۔

کِیا سورینٹو

کِیا سورینٹو ایک 7 سیٹر ایس یو وی ہے۔ گاڑی کے 2400 سی سی FWD ویرینٹ کی شہر میں فیول ایوریج 8 سے 10 کلومیٹر تک ہے۔

DFSK گلوری 500 پرو

ایک اور 7 سیٹر ایس یو وی DFSK گلوری 500 پرو کی شہر میں فیول ایوریج 8 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 10 کلومیٹر فی لیٹر تک ہے۔

MG HS

ایم جی ایچ ایس ایک پریمیم ایس یو وی ہے۔ گاڑی کی شہر میں ایوریج 7 کلومیٹر جبکہ ہائی وے پر 9 سے 10 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

بائیک BJ40 پلس

حال میں لانچ ہونے والی نئی بائیک BJ40 پلس کی شہر میں فیول ایوریج 6 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

 ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.