گلوری 580 پرو لانچ کر دی گئی – قیمت، فیچرز سامنے آ گئے

گلوری 580 پرو کو پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے یہ گاڑی 20 دسمبر کو ایک ورچوئل افتتاحی تقریب کے دوران ریلیز کی۔ لانچ کے دوران کمپنی نے اس نئی کومپیکٹ SUV کی قیمت، تفصیلات اور خصوصیات بھی ظاہر کیں۔

گلوری 580 پرو کی قیمت:

‏DFSK نے اس نئی کراس اوور کومپیکٹ SUV کی قیمت 45,49,000 روپے مقرر کی ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پہلے بتایا جا رہا تھا کہ اس کی قیمت 44 لاکھ روپے ہوگی۔ البتہ قیمت توقع سے کچھ زیادہ ہے، پھر بھی یہ مقابل گاڑیوں جیسا کہ کِیا اسپورٹیج اور ہیونڈائی ٹوسان سے کم ہی ہے۔

گلوری 580 پرو کے فیچرز:

نئی گاڑی میں یہ فیچرز ہیں:

انجن اور ٹرانسمیشن:

یہ گاڑی 1498cc کے ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے جو 5600 RPMs پر زیادہ سے زیادہ 150hp اور 4000 RPMs پر 220Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ انجن جدید CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے، جو گاڑی کو ہموار اور آرام دہ سفر دیتا ہے۔

ڈرائیو موڈ:

گلوری 580 پرو فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD) ویرینٹ میں لانچ کی گئی ہے، جو اسے شہر میں ڈرائیونگ کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے، ساتھ ہی پہاڑی علاقوں میں سفر کے لیے بھی۔ البتہ یہ بات یاد رکھیں کہ یہ SUV خالص آف-روڈ تجربے کے لیے نہیں ءے، آپ اسے پہاڑی علاقوں میں چلا سکتے ہیں لیکن صرف وہاں کی سڑکوں پر۔

بیٹھنے کی گنجائش:

نئی کومپیکٹ SUV پاکستان کی پہلی 7 نشستوں والی SUV ہے، اس کا مطلب ہے کہ یہ آپ اور آپ کے گھر والوں کے لیے زبردست گاڑی ہے۔ آپ اپنے گھر والوں یا دوستوں کے ساتھ اس گاڑی میں آسانی سے لمبے سفر پر جا سکتے ہیں۔ یہ کشادہ SUV آپ کو واقعی ایک یادگار تجربہ دے گی۔

کروز کنٹرول:

‏DFSK نے اس گاڑی میں کروز کنٹرول فیچر انسٹال کر رکھا ہے، جو لمبے سفر کے لیے ایک زبردست آپشن ہے۔ کروز کنٹرول کے ساتھ آپ اپنی گاڑی کی رفتار کسی خاص حد پر مقرر کر سکتے ہیں اور یوں شاہراہوں اور موٹرویز پر ایک ہموار سفر کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فیچر فیول کی بچت کے لیے بھی بہت اچھا ہے کیونکہ اس سے انجن ایک یکساں رفتار پر چلتا ہے، اور فیول کی کھپت کم ہوتی ہے۔

گلوری 580 پرو میں آئی-ٹاک:

یہ SUV جدید آئی-ٹاک فیچر رکھتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ گاڑی کے کئی فیچرز اپنی آواز سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ آئی-ٹاک کے ذریعے آپ اپنی گاڑی کی کھڑکیاں کھول اور بند کر سکتے ہیں، میوزک چلا/روک سکتے ہیں، آنے والی کالز کو وصول/مسترد کر سکتے ہیں اور AC کو آن/آف کر سکتے ہیں۔ آئی-ٹاک آپ کی زندگی کو آسان بنا دے گا کیونکہ آپ کو اردگرد کے بٹن دبانے کے لیے حرکت کی ضرورت نہیں پڑے گی، آپ کو صرف بولنا ہوگا اور باقی کام گاڑی خود کرے گی۔ یہ آپشن آپ کو مستقبل کا حصہ بنا دے گا۔

فرنٹ لیمپس اور سائیڈ مررز:

نئی 580 پرو میں ہائٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ایل ای ڈی لینس ہیڈلائٹس ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے فرنٹ لیمپس کی ہائیٹ ٹریفک کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے سامنے گاڑیاں چل رہی ہوں تو آپ سڑک پر لائٹ کا بیم بھی سیٹ کر سکتے ہیں، یا ہائی بیم پر کر سکتے ہیں اگر آپ کے سامنے سڑک خالی ہو تو۔ اس کے علاوہ کمپنی نے ہیٹڈ پلس الیکٹرونک سائیڈ-ویو مررز انسٹال کر رکھے ہیں، جو سردیوں کے لیے ایک زبردست فیچر ہیں کیونکہ ہیٹڈ مررز سے ان پر موجود دھند خودبخود صاف ہو جاتی ہے، جبکہ آپ انہیں الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے بھی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

گلوری 580 پرو میں پارکنگ سینسرز:

کمپنی نے 4 پارکنگ سینسرز لگا رکھے ہیں جو گاڑی کو کم جگہ پر بھی محفوظ انداز میں پارک کرنے کے لیے زبردست فیچر ہیں۔ یہ پارکنگ سینسر آپ کو وارننگ جاری کریں گے اگر کوئی چیز آپ کی گاڑی کے پیچھے ہو یا آپ کی گاڑی کسی چیز سے ٹکرانے والی ہو۔ یہ پارکنگ سینسرز آپ کو گاڑی پارک کرتے ہوئے بہت سکون دیں گے۔

کمپنی نے 4 پارکنگ سینسرز لگا رکھے ہیں جو گاڑی کو کم جگہ پر بھی محفوظ انداز میں پارک کرنے کے لیے زبردست فیچر ہیں۔ یہ پارکنگ سینسر آپ کو وارننگ جاری کریں گے اگر کوئی چیز آپ کی گاڑی کے پیچھے ہو یا آپ کی گاڑی کسی چیز سے ٹکرانے والی ہو۔ یہ پارکنگ سینسرز آپ کو گاڑی پارک میں بہت آسانی فراہم کریں گے۔

سیفٹی:

یہ نئی گاڑی 4 عدد SRS ایئربیگز کے ساتھ آئے گی، جو اس کو بہت محفوظ گاڑی بناتے ہیں۔ ٹکر کی صورت میں یہ ایئربیگز ڈرائیور اور مسافر کو محفوظ رکھیں گے۔

انٹیریئر:

یہ گاڑی 9 انچ کی فلوٹنگ HD انفوٹینمنٹ اسکرین رکھتی ہے، جو ڈیش بورڈ پر شاندار لگتی ہے۔ یہ اسکرین آپ کو گاڑی کے پورے انٹیریئر کا ایک ایگزیکٹو لُک دیتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اس ٹچ اسکرین سے آڈیو، کالز اور دوسرے فیچرز بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ SUV الیکٹرونیکلی ایڈجسٹ ایبل ڈرائیور اور پیسنجر سیٹس رکھتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ الیکٹرونک سسٹم کے ایک بٹن کے ذریعے اپنے آرام کے لحاظ سے ان سیٹوں کو ایڈچسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے سفر کو بہت آرام دہ بناتی ہیں۔

 

Exit mobile version