پاکستان میں جلد کی گلوری 580 پرو لانچ کی جائے گی-خبریں

1 6,314

ایک بہت ہی دلچسپ خبر یہ ہے کہ DFSK بہت جلد پاکستان میں گلوری 580 پرو پیش کرنے والا ہے۔ ذرائع نے تاریخ تو نہیں بتائی لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ یہ تاریخ زیادہ دُور نہیں ہے۔ یہ SUV مقامی مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق DFSK اس کار کے لیے ایک افتتاحی تقریب منعقد کرے گا۔

ماضی قریب میں کِیا اسپورٹیج اور ہیونڈائی ٹوسان جیسی کومپیکٹ SUVs لوکل مارکیٹ میں راج کر رہی ہیں۔ گلوری کے لانچ ہونے سے عوام کو ایک اور اچھا آپشن ملے گا۔

گلوری 580 پرو کے فیچرز:

انجن:

یہ کار 1498cc ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ آئے گی، جو 2000RPM پر 148hp اور 4000RPM پر 220Nm پیدا کرتا ہے۔

ایکسٹیریئر:

یہ کار بہت اسٹائلش LED فرنٹ لائٹس اور پارکنگ لائٹس رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ توقع ہے کہ کار پارکنگ سینسرز اور فوگ لیمپس کے ساتھ آئے گی۔ یہ گاڑی بہت خوبصورت فرنٹ گرِل رکھتی ہے، جو کمپنی نے پچھلے ورژن سے اپگریڈ کی ہے۔

پچھلے حصے میں کمپنی نے LED ریئر لائٹس اور انڈی کیٹرز دیے ہیں۔ کمپنی نے ایک گول ایگزاسٹ کے بجائے دو چوکور ایگزاسٹس شامل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ریئر پارکنگ سینسرز، ہائی ماؤنٹ بریک لیمپ اور شارک فِن انٹینا رکھتی ہے۔

کار کی سائیڈ پر دو بہت نمایاں لائنز ہیں، جو اسے ایروڈائنامک لُک دیتی ہیں۔ کمپنی نے اس گاڑی میں 17انچ کے الائے رِمز لگا رکھے ہیں۔

گلوری 580 پرو کا انٹیریئر:

‏DFSK گلوری 580 پروایک اسمارٹ انٹری سسٹم رکھتی ہے اور آپ گاڑی کو کھول سکتے ہیں اگر چابی آپ کی جیب میں ہو۔ پہلا نمایاں فیچر اس کی پاور سیٹس ہیں۔ دائیں یعنی ڈرائیونگ والے دروازے پر آپ کے پاس ونڈوز کنٹرول، ڈور لاک اور ونڈو لاک کے بٹنز ہیں۔ اسٹیئرنگ کے نیچے ایک ہیڈلائٹ ہائٹ کنٹرولر اور ٹیل گیٹ کنٹرول بٹن ہے۔

اسٹیئرنگ کنٹرول اور میٹر:

اسٹیئرنگ پر کروز کنٹرول، فون کال، کار مینو، انفوٹینمنٹ کنٹرولز اور والیم کنٹرول بٹنز ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو اسٹیئرنگ کے پیچھے ڈجیٹل اور اینالوگ اسپیڈومیٹرز نظر آئیں گے۔ ایک RPM میٹر، باہر کے درجہ حرارت، فیول ایوریج اور رینج انفارمیشن اسکرین پر ہے۔ یہ کار ہاٹ اینڈ کولڈ فیچر بھی رکھتی ہے جو کئی جدید گاڑیوں میں بھی موجود نہیں۔

قیمت:

اس کار کی متوقع قیمت 44 لاکھ روپے ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.