کیا کمپٹیشن کمیشن نے ہیونڈائی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے؟

0 6,962

پچھلے کچھ دنوں سے مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے ہیونڈائی ٹوسان کی مارکیٹنگ مہم کی بظاہر “گمراہ کُن مارکیٹنگ” کرنے پر ہیونڈائی نشاط موٹرز کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

تو تحقیق کے بعد ہم نے پایا ہے کہ یہ خبر درست ہے۔ پاک ویلز سے بات کرتے ہوئے CCP کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ جی ہاں، ادارے نے کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 10 کی مبینہ خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے۔ CCP کا کہنا ہے کہ آٹومیکر کو جواب کے لیے 14 دن دیے گئے ہیں۔

سرکاری ادارے نے پرنٹ میڈیا میں اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ہیونڈائی نشاط کے اشتہاروں پر سوموٹو نوٹس لیا تھا، جس میں ٹوسان کی تعارفی قیمت دکھائی گئی ہے، ایک محدود مدت کے اعلانِ دستبرداری (disclaimer) کے ساتھ۔ CCP کے مطابق تعارفی قیمت بڑے فونٹ سائز میں واضح تھی، لیکن اعلانِ دستبرداری کو سمجھنا مشکل تھا کیونکہ یہ کہیں چھوٹے فونٹ سائز میں پرنٹ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ CCP کو پتہ چلا ہے کہ ٹوسان کا تعارفی قیمت پر بکنگ کا ابتدائی دورانیہ 24 گھنٹے سے بھی کم تھا۔ اس کے بعد قیمت میں 2,00,000 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ بکنگ کے آغاز کے صرف ایک دن بعد کمپنی نے اعلان کیا کہ تعارفی قیمت رکھنے والے ٹوسان کے تمام یونٹس فروخت ہو چکے ہیں، جبکہ تعارفی قیمت کو کمپنی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا گیا۔

اشتہار میں مسئلہ:

ابتدائی تحقیق کے بعد CCP کے فیئر ٹریڈ آفس نے پایا کہ اعلانِ دستبرداری (disclaimer) کی پوزیشن صارفین کے لیے گمراہ کُن ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اشتہار سے مجموعی طور پر یہ تاثر ملا کہ کمپنی نے صارفین کو یہ چیزیں واضح نہیں کیں:

  • تعارفی قیمت کا دورانیہ
  • قیمت پر دستیاب گاڑیوں کی تعداد

اس لیے بظاہر اشتہار کمپٹیشن ایکٹ کی دفعہ 10 کی خلاف ورزی محسوس ہوتا ہے۔ CCP صارفین کو گمراہ کُن مارکیٹنگ سے بچانے اور بہتر مسابقت کو یقینی بنانے کا اختیار رکھتا ہے۔

ہیونڈائی کا کیا کہنا ہے؟

اس حوالے سے کیے گئے سوال پر کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اس معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.