ہیول ایچ 6 – آفیشل خصوصیات اور تفصیلات

0 12,494

گزشتہ روز سازگار انجینیئرنگ نے اعلان کیا کہ اس نے دو ہیول SUVs کی بکنگ شروع کر دی ہے، جولیئن اور H6۔ کمپنی ان گاڑیوں کی قیمتیں بھی سامنے لے آئی ہے۔ ہم ہیول جولیئن کی تفصیلات و خصوصیات تو آپ کو بتا چکے ہیں اور اب باری ہے ہیول H6۔ اس تحریر میں ہم اس کومپیکٹ SUV کی نمایاں خصوصیات آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

ہیول SUV ایک 1.5L ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جو 147hp اور 220Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، اور 7-اسپیڈ DCT ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ یہ سب اسے ملا کر جولیئن کے برابر کی گاڑي بناتے ہیں۔

ایکسٹیریئر:

یہ گاڑی LED ہیڈ لائٹس، DRLs اور فوگ لائٹس رکھتی ہے، جو اس کے فرنٹ کو کافی خوبصورت اور ہموار بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں 18-نچ الائے ویلز ہیں۔ اس کومپیکٹ SUV کی مجموعی شکل و صورت بہت فیوچرسٹک ہے اور دوسری گاڑیوں کو کافی ٹکر دے رہی ہے۔

انٹیریئر:

انٹیریئر میں جو چیز آپ سب سے پہلے نوٹس کریں گے وہ ڈیش بورڈ میں 10.25 انچ کی انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین ہے۔ اسکرین کا سائز اسے ڈرائیونگ کے دوران استعمال کرنا بہت آسان بناتا ہے۔ یہ گاڑی آٹو اسٹارٹ-اسٹاپ کے ساتھ ساتھ چار ڈرائیونگ موڈز (اسپورٹ، اکانمی، سنو اور اسٹینڈرڈ) پیش کرتی ہے۔ دیگر نمایاں فیچرز میں ایک سن رُوف، فاسٹ وائرلیس چارجر، کی لیس انٹری اور پیڈل شفٹرز شامل ہیں۔

یہ ڈوئل آٹو کلائمٹ کنٹرول رکھتی ہے، جو اسے ڈرائیور اور آگے بیٹھے مسافر دونوں کے استعمال کے لیے بہت آرام دہ بنا رہی ہے۔

سیفٹی:

دوسری ہیول SUV کی طرح  H6 بھی کئی سیفٹی فیچرز رکھتی ہے جن میں 6 ایئر بیگز، 360 کیمرا، آٹو ہولڈ، الیکٹرانک پارکنگ بریک، ایڈاپٹو کروز کنٹرول اور لَین اسسٹ شامل ہیں۔ یہ گاڑی جو دیگر سیفٹی فیچرز پیش کرتی ہے ان میں فارورڈ کولیژن وارننگ، ٹریفک جام اسسٹنس، ڈرائیور ڈراؤزی نیس ڈٹیکشن، اوور اسپیڈ وارننگ، کار لوکیشن فنکشن، آٹو کریکش ان لاک اور پارکنگ ایڈ سسٹم شامل ہیں۔ یہ فیچرز بلاشبہ اسے ڈرائیو اور سفر کرنے کے لیے بہت محفوظ گاڑي بناتے ہیں۔

قیمت:

‏H6 کی قیمت 62,95,000 روپے ہے اور بکنگ 23 لاکھ روپے میں کی جا رہی ہے۔ ان فیچرز کے ساتھ یہ بلاشبہ بہترین قیمت ہے۔

ڈیلرز:

ہیول کے پاکستان میں ڈيلرز کی فہرست یہ رہی۔

Haval Dealerships

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.